کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ نظم و مقابلہ اذان

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

مقابلہ نظم

مورخہ 04دسمبر 2019ءکو مقابلہ نظم منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔

آج کے اس مقابلہ نظم میں کل 18؍طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم منیر احمد منور صاحب ،مکرم شمس اقبال صاحب اور مکرم عثمان احمد چیمہ صاحب نے ادا کیے۔مقابلہ کے آخر پر مکرم منیر احمد منور صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کا اعلان کیا ۔آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم رانا شیراز احمد صاحب نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم خواجہ عبدالنور صاحب اور تیسری عزیزم صہیب ناصر صاحب نے حاصل کی ۔مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ اذان

مورخہ 11؍دسمبر 2019ءکو مقابلہ اذان منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔

آج کے اس مقابلہ اذان میں 16؍طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم سہیل احمد ریاض صاحب اور مکرم شعیب عمر صاحب نے ادا کیے۔ مقابلہ کے آخر پر مکرم شعیب عمر صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کا اعلان کیا ۔آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم حافظ اویس قمر صاحب نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن دو طلبہ عزیزم اویس ملک صاحب اور عزیزم حافظ احتشام صاحب نے اور تیسری پوزیشن عزیزم رانا شیراز احمد صاحب نے حاصل کی ۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button