نمازِ جنازہ حاضر و غائب (06 اور 20؍ نومبر 2019ء)
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ 06؍ نومبر 2019ءکونمازظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجدمبارک (اسلام آباد،ٹلفورڈ،یوکے)کے باہر تشریف لا کر مکرمہ عالیہ شہزاد صاحبہ اہلیہ مکرم علی شہزاد صاحب(ہنسلو ساؤتھ۔ یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور ایک مرحوم کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نمازِ جنازہ حاضر
مکرمہ عالیہ شہزاد صاحبہ اہلیہ مکرم علی شہزاد صاحب(ہنسلو ساؤتھ۔ یوکے)
4نومبر2019ءکو46سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔اس فیملی نے 2005ء میں احمدیت قبول کی تھی ۔مرحومہ چار سال جرمنی میں رہنے کے بعد 2007ء میں یوکے آئیں۔ صوم وصلوٰۃ کی پابند، جماعت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے والی ایک نیک سیرت خاتون تھیں۔ بچوں کی تربیت اچھے رنگ میں کی ۔خلافت کے ساتھ والہانہ لگاؤ تھا۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ چار بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
مکرم محمداسحاق صاحب(کینٹ بازار۔ڈرگ روڈ۔ کراچی)
6 جون 2019ءکو74سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم نےکراچی میں قاضی کے علاوہ اپنے حلقہ میں بطور سیکرٹری مال اورصدر جماعت خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم پنجوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، دعا گو، ہمدرد،سادہ مزاج ، قناعت پسنداورایک نیک انسان تھے۔خلافت سے اخلاص ووفا کا گہرا تعلق تھا۔ مرحوم موصی تھے۔آپ مکرم مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب کے چھوٹے بھائی اور مکرم احمد علی صاحب مربی سلسلہ کے والد تھے۔
…………………………………………………………………………
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ20؍نومبر2019ءکونمازظہرسےقبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجدمبارک (اسلام آباد،ٹلفورڈ،یوکے)کے باہر تشریف لا کر مکرم مبارک احمد کھوکھر صاحب(آکسفورڈ۔یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اوردو مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نمازِ جنازہ حاضر
مکرم مبارک احمد کھوکھر صاحب(آکسفورڈ۔یوکے)
16نومبر2019ء کو87سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم کے والد مکرم حسن دین صاحب بیعت کے بعدبچوں کی تربیت کی خاطر قادیان شفٹ ہوگئے ۔ 1962ء میں یوکے آگئے اور آکسفورڈ میں رہائش اختیار کی ۔ مرحوم نے آکسفورڈ جماعت کے صدر اور سیکرٹری مال کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار، باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والے، ہمدرد، مخلص اورایک نیک انسان تھے۔خلافت کے ساتھ والہانہ لگاؤ تھا۔بچوں کی بہت اچھی تربیت کی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی ، چار بیٹے اور کثیر تعداد میں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
1۔مکرم سید لطیف احمد شاہ صاحب ابن مکرم سید بشیر احمد شاہ صاحب (دارالنصر شرقی محمود ۔ ربوہ)
14؍اکتوبر 2019ءکو77سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت سید گل حسن شاہ صاحب کے پوتے تھے۔ مرحوم نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد تقریباً24 سال ریلوے میں ملازمت کی ۔ سروس کے دوران جہاں بھی رہے جماعت کے ساتھ رابطہ رکھا۔ نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا۔ گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹاتے تھے ۔ اہلیہ کے لجنہ کے کاموں میں بھی مدد کیا کرتے تھے ۔گھر میں قرآن کریم کی کلاس لگانے میں بہت خوشی محسوس کرتے تھے۔اپنے محلہ دار النصر شرقی میں صدر محلہ کے علاوہ سیکرٹری تحریک جدید کے طورپر بھی خدمت کی توفیق پائی ۔خلافت کے ساتھ گہرا عقیدت کا تعلق تھا ۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی شامل ہے۔
-2مکرم محمد الدین بھٹی صاحب(پنشنرتحریک جدید۔ دارالعلوم غربی صادق۔ربوہ)
27اکتوبر 2019ءکو80سال کی عمر میںبقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ صوم وصلوٰۃ کےپابندایک نیک،مخلص اور فدائی انسان تھے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے آپ کو جاب لیٹر آگیا تھا لیکن آپ نے جماعتی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے ستمبر 1961ء میں صدر انجمن ربوہ میں ملازمت اختیار کی جہاں نظارت بیت المال اور قضاء کے علاوہ وکالت اشاعت میں بھی خدمت کی توفیق پائی۔ ریویو آف ریلیجنز کی ٹائپنگ کا کام بھی کرتے رہے ۔ آپ کو محترم سید میر داؤد احمد صاحب، محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب اور محترم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا۔ مرحوم موصی تھے ۔آپ مکرم رانا غلام مصطفیٰ صاحب(مربی ضلع چکوال)کے سسر تھے ۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین