افریقہ (رپورٹس)
مایوٹ آئی لینڈ میں اسکول بیگز کی تقسیم
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 19؍جنوری 2020ء کو پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ مایوٹ نے مقامی بچوں اور بچیوں میں 50 اسکول بیگز تقسیم کیے۔ یہ اسکول بیگز مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی ایک جماعت نے یہاں کے غریب بچوں کے لیے بطور تحفہ بھجوائے تھے۔ یہ بچے بہت ہی لگن اور دلچسپی سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ بعض طلباء کو ہر روز ایک گھنٹہ پیدل چل کر اسکول پہنچنا پڑتا ہے جب کہ بعض دوگھنٹے میں پہنچتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان بچوں کی عمدہ تعلیم کا سامان کر کے انہیں معاشرے کے لیے مفید وجود بنائے۔
(رپورٹ:اسامہ عمر جوئیہ۔ مبلغ سلسلہ مایوٹ آئی لینڈ)