مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت معیت میں ریجن Niedersachsenجرمنی سے تعلق رکھنے والے احباب جماعت

مورخہ 30؍ جنوری تا 02؍ فروری 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوںمصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 31؍ جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں بدری صحابی حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی سیرت مبارکہ کا دل نشین تذکرہ فرمایا۔ نیز مکرم باؤ محمد لطیف صاحب امرتسری (سابق اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ) کی وفات پر ان کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…یکم فروری بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل کمرہ ملاقات عثمان چاؤ بلاک اسلام آباد میں جرمنی سے آنے والے 55؍افراد پر مشتمل ایک وفد نے حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ خدام نے اپنے پیارے آقا سے مختلف امور کے بارے میں سوالات پیش کر کے رہنمائی حاصل کی ۔ ملاقات کے اختتام پر ممبرانِ وفد کا حضورِ انور کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔

٭… حضورِ انور نے نمازِ عصر پڑھانے کے بعد درج ذيل 09؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کرائي:

٭… عزیزہ ہالہ ادریس (واقفۂ نو) بنت مکرم طاہر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم قاصد احمد ادریس صاحب ابن مکرم محمد ادریس صاحب مرحوم (جرمنی)

٭… عزیزہ نوشنا مظفر (واقفۂ نو)بنت مکرم مظفر احمد چانڈیو صاحب (آسٹریلیا) ہمراہ مکرم فرہاد احمد مونس صاحب ابن مکرم امتیاز احمد نوید صاحب (مربی سلسلہ۔ آسٹریلیا)

٭… عزیزہ عافیہ شعیب (واقفۂ نو)بنت مکرم محمد شعیب نیّر صاحب (لیڈز۔یوکے) ہمراہ مکرم ریحان وحید احمد صاحب ابن مکرم وحید احمد صاحب (والسال۔یوکے)

٭… عزیزہ سیدہ سائرہ ندیم بنت مکرم سید ندیم مقبول صاحب (ربوہ) ہمراہ عدیل احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ ریسرچ سیل ربوہ) ابن مکرم شوکت علی صاحب

٭… عزیزہ صبیحہ الطاف بنت مکرم الطاف حسین صاحب (کنری۔پاکستان) ہمراہ مکرم (حافظ) ذیشان (لاشاری) صاحب (مربی سلسلہ۔ وکالت تعلیم ربوہ)ابن مکرم خان محمد صاحب

٭… عزیزہ نمودِ سحربنت مکرم عدنان مظفر صاحب (ناربری۔یوکے)ہمراہ مکرم علی رضا صاحب ابن مکرم افتخار علی صاحب (مورڈن۔یوکے)

٭… عزیزہ مشعل احمد خان بنت مکرم بشیر احمد خان صاحب (لندن۔یوکے)ہمراہ جواد احمد ڈار صاحب ابن مکرم محمد الیاس ڈار صاحب (لندن۔یوکے)

٭… عزیزہ ماہ نور تنویر بنت مکرم تنویر احمد صاحب (کینیڈا)ہمراہ مکرم باسل احمد صاحب (واقفِ زندگی۔ ایم ٹی اے کینیڈا)ابن مکرم منیر احمد (تشنہ) صاحب

٭… عزیزہ سیدہ فریال جنود بنت مکرم سید شعیب احمد جنود صاحب (کینیڈا)ہمراہ مکرم فہیم احمد ناصر صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم عابد احمد ناصر صاحب (لندن۔یوکے)

٭… 02؍فروری بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل کمرہ ملاقات عثمان چاؤ بلاک اسلام آباد میں Hamburg، جرمنی سے آنے والے واقفینِ نو کے ایک وفد نے حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ واقفینِ نو نے اپنے پیارے آقا سے مختلف امور کے بارے میں سوالات پیش کر کے رہنمائی حاصل کی ۔ ملاقات کے اختتام پر ممبرانِ وفد کا حضورِ انور کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

حضورِ انور نے مورخہ 27؍ جنوری تا 02؍ فروری 2020ء کے دوران پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

ان ایّام میں 92؍ فيمليز اور 48؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 140؍ تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 11؍ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پاکستان، جرمنی، ہالینڈ، بیلجیم، سویڈن، بنگلہ دیش، یوکے اور ایک عرب ملک۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

تبصرے 2

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button