ارشادِ نبوی
ارشاد ِنبوی ﷺ
حضرت عبد اللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے دریافت کیا گیا کہ کس کے پاس بیٹھنا (دینی لحاظ سے)بہتر ہے۔ آپؐ نے فرمایا:
ایسے شخص کے پاس بیٹھنا مفید ہے جس کو دیکھنے کی وجہ سے تمہیں خدایاد آوے۔ جس کی باتوں سے تمہارے علم میں اضافہ ہو اور جس کے عمل کو دیکھ کر تمہیں آخرت کا خیال آئے۔ (اور اپنے انجام کو بہتر بنانے کے لیے تم کوشش کرنے لگو۔)
(الترغیب و الترھیب۔ الترغیب فی مجالسۃ العلماء صفحہ 76 جلد 1 بحوالہ ابو یعلیٰ)