تیسرا جلسہ سالانہ مونسراڈو کاؤنٹی لائبیریا
الحمدللہ مونسراڈو کاؤنٹی لائبیریا کا تیسرا ایک روزہ جلسہ سالانہ مورخہ 12؍جنوری2020ء بروز اتوار کو شاہ تاج احمدیہ سکول میں منعقد ہوا جو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت کامیاب رہا۔ جلسہ میں پوری کاؤنٹی کی 25جماعتوں سے 320 خدام، لجنہ، انصار، اطفال اور ناصرات نے شرکت کی۔
جلسہ سالانہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جس کے بعد اردو نظم پیش کی گئی۔ بعد ازاں دو لوکل مشنریز نے انگریزی زبان میں انتہائی پر اثر تقاریر کیں۔ جن کے موضوعات صداقت حضرت مسیح موعودؑ اور قبولیت دعا کے معجزات تھے۔
اختتامی تقریر و دعا مکرم نوید احمد عادل صاحب امیر و مشنری انچارج لائبیریا نے کروائی۔ آپ کی تقریر کا موضوع معاشرے کی اصلاح تھا۔ آپ نے نہایت سادہ الفاظ میں احباب جماعت کو اپنی اصلاح اور محاسبہ نفس اور وقت کی پابندی کی طرف توجہ دلائی۔
اختتامی تقریر کے بعد احباب جماعت نے باجماعت ظہر و عصرکی نماز یںادا کی گئیں۔ جس کے بعد کھانا پیش کیا گیا اور جلسہ سالانہ مونسراڈو کاؤنٹی باحسن طریق پر اختتام پذیر ہوا۔
یاد رہے کہ لائبیریا مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے جہاں کی آبادی لگ بھگ تین ملین افراد پر مشتمل ہے جن کی اکثریت عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ اس ملک میں پندرہ کاؤنٹیز ہیں اور لائبیریا کا کیپیٹل مونرویہ بھی اسی کاؤنٹی میں آتا ہے۔
(رپورٹ:مرزا عمر احمد۔مبلغ سلسلہ مونسراڈو کاؤنٹی لائبیریا)