مجلس انصار اللہ سیرالیون کے تحت ملک بھر میں سہ روزہ تربیتی ریفریشر کورسزکا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصارللہ سیرالیون کے تحت مورخہ 21؍تا 23؍فروری کو تمام ریجنز میں تین روزہ تربیتی ریفریشر کورس کا انعقاد کیاگیا۔اس ریفریشر کورس کا مقصد ریجنل مجالس عاملہ کو ان کے کاموں میں فعال کرنا اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلانا تھا۔ چنانچہ اس سلسلہ میں نیشنل عاملہ کے ممبران اور دیگر انصار پر مشتمل وفود نے ملک بھر کے 15؍ریجنز کا دورہ کیا اور ریجنل عاملہ کے ممبران کا ریفریشر کورس ہوا۔
ان ریفریشر کورسز میں دستور اساسی کے بیشتر قواعد پر بات ہوئی اور بعض بنیادی شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا۔ نیز تیاری و ترسیل ماہانہ رپورٹ کار گزاری کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔ اس کے ساتھ قیام نماز، تلاوت وتعلیم القرآن اور خطبات امام سننے کی اہمیت پر تقاریر ہوئیں۔ ان ریفریشر کورسز کی کل حاضری 176؍رہی۔
اس کے علاوہ ان ریجنز میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ بھی منعقد کروائے گئے۔ کل 147؍مجالس میں جلسہ جات کا انعقاد ہوا اور کل حاضری 1774؍رہی۔
٭…٭…٭