ارشادِ نبوی
ارشادِ نبوی ﷺ
حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : تمہارے جسم کا ہر حصّہ نیکی اور صدقہ میں شامل ہو سکتا ہے۔ ہر تسبیح صدقہ ہے، الحمد للہ کہنا صدقہ ہے، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہکہنا صدقہ ہے، تکبیر کہنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، بُرائی سے روکنا صدقہ ہے۔ اور چاشت کے وقت دو رکعت نماز پڑھنا ان سب نیکیوں کے برابر ہے۔
(مسلم کتاب الصلوٰۃ باب استحباب صلوٰۃ الضحی…الخ)