عالمی خبریں

جماعت احمدیہ عالمگیر اور جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دین اسلام کے شرف اور آنحضرت ﷺ کی صداقت و عظمت کے اظہار کے لیے 1886ء میں ایک پسر موعود کی عظیم الشان خوشخبری عطا فرمائی گئی تھی، جس کا اظہارحضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے 20 فروری 1886ء کے اشتہار کے ذریعہ فرمایا۔ الحمد للہ کہ یہ پیشگوئی اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت المصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذات میں اپنی پوری شان کے ساتھ پوری ہوئی۔ اس عظیم الشان پیشگوئی کی مناسبت سے جماعت احمدیہ عالمگیر ہرسال جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد کرتی ہے جن میں حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے اور تمام احمدی اس تاریخی دن کے حوالہ سے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کا اعادہ کرتے ہیں۔

19؍ممالک سے موصولہ رپورٹس کے مطابق سال 2020ء میں اس مبارک موقعے پر 1,682جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر 129,247؍ احباب و خواتین اور بچوں نے شمولیت اختیار کی۔ جبکہ 3,626؍غیر از جماعت مہمان بھی اس موقع پر تشریف لائے۔

دنیا بھر میں ہونے والے ان جلسوں میں مختلف عناوین پر تقاریر کی گئیں۔ ان میں سے چند عناوین نمونۃً درج ہیں:

پیشگوئی مصلح موعود ؓ ا ور اسکا پس منظر، پسر موعودکا عظیم مرتبہ، حضرت مصلح موعود ؓکی دلکش یادیں ،پیشگوئی پسر موعود کی صداقت،پیشگوئی مصلح موعود اور اعلائےکلمہ رسول ﷺ،حضرت مصلح موعود ؓ کی اہم نصائح، حضرت مصلح موعود ؓتاریخ احمدیت کے آئینہ میں، سیرت حضرت مصلح موعودؓ، روئیداد پیشگوئی مصلح موعود، حضرت مصلح موعود ؓ اور حفاظت اسلام کی مہم، حضرت مصلح موعود ؓ کی تصنیفات، پیشگوئی مصلح موعود کی باون علامات،پیشگوئی مصلح موعود سے حضرت مسیح موعود ؑ کی سچائی پوری ہوئی، حضرت مصلح موعود ؓکے کارنامے، حضرت مصلح موعود ؓ اور مالی قربانی کی تحریکات، پیشگوئی مصلح موعود کی حقیقت، حضرت مصلح موعود ؓ کے علوم روحانی سے پر کیے جانے کی حقیقت، ارشادات حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ برائے پیشگوئی مصلح موعود، اصلاح اعمال کے متعلق حضرت مصلح موعود ؓکے ارشادات، سبز اشتہار کے عناوین،قیام نماز کے متعلق حضرت مصلح موعود ؓ کے ارشادات ، تبلیغی میدان میں حضرت مصلح موعود ؑ کی مہم و دیگر۔

٭… ادارہ الفضل انٹرنیشنل کو مختلف ممالک کے نمائندگان الفضل انٹرنیشنل کی جانب سے انتہائی محنت سے تیار کردہ ان جلسوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، ذیل میں تلخیص کے ساتھ یہ رپورٹس پیش کی جاتی ہیں۔

٭…اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال جماعت احمدیہ بینن کو ملک کے درج ذیل 14 ریجنز میں یوم مصلح موعودؓ منانے کی توفیق ملی:

Cotonou, Malanville, Lokossa, Azové, Pobé, Bassila, Djougou, Natitingou, Tanguita, Kandi, PortoNovo, Nikki, Savé, Dassaاور Parakou

(رپورٹ :منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

بینن

٭…کونگو برازاویل کو ملک کے درج ذیل سینٹرز میں یوم مصلح موعودؓ منانے کی توفیق ملی:

1.Pointe-Noire, 2. Soleil 3. Mouyondzi 4. Talbassa 5. Mayalama 6.Itali 7.Engankou 8.Gamboma 9.Instiana 10.Nkayi 11.kiossi 12.Jean Desil 13.Ngomabitodi 14.Brazzaville 15.Pk45 16.Imbimi

(رپورٹ :سعید احمد۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

کونگو برازاویل

٭…جماعت احمدیہ کونگو کنشاسا کو ملک کے درج ذیل ریجنز میں متعدد مقامات پر یوم مصلح موعودؓ منانے کی توفیق ملی:

Kikwit, Kivu, Maniema, Kisangani, Bandundu, Kananga اور Inongo

(رپورٹ :شاہد محمود۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

کونگو کنشاسا

٭…جماعت احمدیہ ڈنمارک کو مرکزی مشن کوپن ہیگن کے ساتھ ساتھ جماعت ناکسکو اور آرہوس میں یوم مصلح موعودؓ منانے کی توفیق ملی۔

(رپورٹ: نعمت اللہ بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

ڈنمارک

٭…جماعت احمدیہ فرانس کو مرکزی مشن مسجد مبارک، Saint Prix کے ساتھ ساتھ درج ذیل جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی:

Beuvrage, Strasbourg, Chelles, Lyon, Caen اور Besançon

(رپورٹ:منصور احمد مبشر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

فرانس

٭…جماعت احمدیہ فجی کو امسال ملک بھر کی مندرجہ ذیل جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی:

صُووا، مارو، ناندی اور لٹوکا۔

٭…جماعت احمدیہ گھانا کو ملک کے 19زونز کی 137 جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان زونز کے اسماء درج ذیل ہیں:

Sewfi, Nalerigu, Yendi, Accra, Bolga, Kasoa, Obuasi, Damongo, Koforidua, Upper West, Mankessim, Assin, Kumasi, Sunyani, Nkawkaw, Abura, Techiman, Tarkwa اور Tema

(رپورٹ:فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

گھانا
جامعۃ المبشرین گھانا

٭…جماعت احمدیہ جاپان کو امسال ناگویا اور ٹوکیو شہر میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

(رپورٹ:حزقیل احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…جماعت احمدیہ نائیجر کو ملک بھر کے 9؍ریجنز کے 115؍ مقامات پر جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

ان ریجنز کے نام درج ذیل ہیں:نیامے، دوسو، تلہ بیری، ڈوگن ڈوچی، ماداوا، تاوا، گڈاں رومجی، مارادیا اور گایا۔

(رپورٹ:کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

نائیجر

٭…جماعت احمدیہ سینیگال کو ملک کے 6؍ ریجنز کی متعدد جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان ریجنز کے نام ہیں:

ڈاکار، چئیس، سینٹ لوئس، زنگا شور، کولڈا اور تانباکنڈا۔

(رپورٹ:حافظ مصور احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

سینیگال

٭…جماعت احمدیہ سیرا لیون کو ملک کے 15؍ریجنز کی متعدد جماعتوں اور سکولوں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان ریجنز کے نام ہیں:

فری ٹاؤن، واٹر لو، مشاکا، لُنسر، مکینی، کونو، پورٹ لوکو، روکُو پور، لُنگی، مائل 91، مویامبا، بو، کینیما، دارو اور گبیندیبو۔

(عبد الہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

سیرالیون

٭…جماعت احمدیہ تنزایہ کو ملک بھر کے 18؍ریجنز میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ان ریجنز کے نام ہیں:

دار السلام، روووما، ٹبورا، موروگورو، مبیا، ڈوڈوما، موانزا،گے ایشا، ٹانگا، مٹوارا، لینڈی، شیانگا،سیمیو، اروشا، ارنگا، مارا، ٹنڈورا، کوسٹ و جامعہ احمدیہ تنزانیہ۔

(رپورٹ:عبد الناصر مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

تنزانیہ دار سلام
تنزانیہ ۔ جامعۃ المبشرین

٭…جماعت احمدیہ یوگنڈا کو ملک بھر کے 19 ریجنز کی متعددد جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان ریجنزکے نام ہیں:

Budiope, Kiboga, Fort Portal, Mayuge, Kamwenge, Masaka, Mbale, Buduuda, Mukono, Kampala, Luuka, Jinja, Kamuli, Iganga, Kadama, Kibaale, Mbarara, Kyankwanzi اور Bujiri۔

(رپورٹ:زکی احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

یوگنڈا

٭…جماعت احمدیہ امریکہ کو ملک بھر کی پچاس ریاستوں کی متعددد جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ امریکہ کی ریاستوں کے نام ہیں:

Alabama, Alaska, Arizona, Arkansas, California, Colorado, Connecticut, Delaware, Florida, Georgia, Hawaii, Idaho, IllinoisIndiana, Iowa, Kansas, Kentucky, Louisiana, Maine, Maryland, Massachusetts, Michigan, Minnesota, Mississippi, Missouri, MontanaNebraska, Nevada, New Hampshire, New Jersey, New Mexico, New York, North Carolina, North Dakota, Ohio, Oklahoma, Oregon, PennsylvaniaRhode Island, South Carolina, South Dakota, Tennessee, Texas, Utah, Vermont, Virginia, Washington, West Virginia, Wisconsin اور Wyoming۔

(رپورٹ:سید شمشاد احمد ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

امریکہ

٭…جماعت احمدیہ انڈونیشیا کو امسال ملک بھر کے 61؍ریجنز میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان ریجنز کے نام ہیں:

مرکز، شمالی سماٹرا 1، شمالی سماٹرا 2،ریائو 1،ریائو 2، ریائو جزائر، مغربی سماٹرا 1، مغربی سماٹرا 2، جامبی، جنوبی سماٹرا، بنگ کولو، بنگ کا ، جزائر بنگکا بلیٹونگ، لامپونگ، بانتین 1، بانتین 2، جکارتا، مغربی جاوا 1 تا 11، وسطی جاوا 1 تا 4، خصوصی علاقہ یوگیاکارتا، مشرقی جاوا 1، مشرقی جاوا 2،مشرقی جاوا 3، مغربی کالیمانتان 1،مغربی کالیمانتان 2، مغربی کالیمانتان 3، جنوبی کالیمانتان ،وسطی کالیمانتان 1، وسطی کالیمانتان 2، مشرقی کالیمانتان 1، مشرقی کالیمانتان 2، مشرقی کالیمانتان 3، بالی، مغربی نوسا ٹنگارہ، مشرقی نوسا ٹنگارہ، مغربی سولاویسی، جنوبی سولاویسی 1، جنوبی سولاویسی 2، جنوبی سولاویسی 3، وسطی سولاویس، شمالی سولاویسی 1، شمالی سولاویسی 2، جنوبی مشرقی سولاویسی، گورونٹالو، مولوکو، شمالی مالوکو، مغربی پاپوا اور پاپوا۔

(فضل فاروق۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

انڈونیشیا

٭…جماعت احمدیہ کینیا کو امسال ملک بھر کے 10 ریجنز کی 71؍جماعتوں میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان ریجنزکے نام ہیں:

نیروبی، نکورو، ایلڈوریت، ساؤتھ کوسٹ، ممباسی، نیانزہ، مچاکوس ایسٹرن ریجن، ٹاوینا، مابیرا اور ویسٹرن ریجن۔

(محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…جماعت احمدیہ مارشل آئلینڈ کو بھی امسال جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں 70؍احباب نے شرکت کی۔

(رپورٹ:ساجد اقبال۔ نمائدہ الفضل انٹرنیشنل)

مارشل آئی لینڈز

٭…جماعت احمدیہ مقدونیہ کو بھی امسال جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں 63؍احباب نے شرکت کی۔

(رپورٹ:وسیم احمد سروعہ۔ مبلغ سلسلہ)

رپورٹ جلسہ یوم مصلح موعودؓ جماعت ہائے احمدیہ عالمگیر

(الفضل انٹرنیشنل کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق درج ذیل اعداد و شمار ہدیۂ قارئین ہیں)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button