ارشادِ نبوی
ارشاد ِنبوی ﷺ
حضرت سعید بن زیدؓ بیان کرتے ہیں کہ
مَیں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے، جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے، جو اپنے دین و مذہب کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے، جو اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔
(ترمذی ابواب الدیات باب من قتل دون مالہ فھو شہد و بخاری کتاب المظالم من قتل دون مالہ)