حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 26، 23؍اپریل 2020ء)

آئرلینڈ میں مریضوں کی تعداد میں کمی

چین نے کی WHO کی مدد

فرانس میں سکول کھل رہے ہیں۔ والدین پر اپنے بچے سکول بھیجنے پر پاپندی نہیں

اینٹی باڈیز ٹیسٹ سے نیویارک میں کیا پتہ چلا؟

پانچ ممالک کو قحط کا خطرہ

بھارت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ روک دیا گیا

دو پالتو بلیوں کو کورونا وائرس ہوگیا

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,699,460؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے188,930؍اور 740,366؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

چین WHOکی کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مزید 30ملین ڈالرز کی مدد کرے گا۔ WHOکو  کورونا وائرس کے خلاف 1بلین ڈالرز سے زائد کے فنڈز کی ضرورت ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/SpokespersonCHN/status/1253221849556643840?s=20

YouTube

مشہور ویڈیو ویب سائیٹ یوٹیوب کے CEOنے کہا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے ایسی تمام ویڈیوز ہٹا رہے ہیں جو کورونا وائرس کے متعلق عالمی ادارۂ صحت کی تجاویز کے خلاف ہیں۔ (ڈان)

5 ممالک قحط کا شکار ہوسکتے ہیں

دنیا کے پانچ ممالک اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے قحط کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یمن، کانگو، وینزویلا، جنوبی سوڈان اور افغانستان۔ (بی بی سی)

یورپ

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں سے قریباً آدھی اموات کیئر ہومز میں ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1253299606110208000?s=20

برطانیہ

سیکرٹری صحت Matt Hancockکا کہنا ہے کہ Covid-19کی روزانہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت51,000ہوگئی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشنز کو ٹریس کرنے کے لئے 18,000لوگ بھرتی کئے جارہے ہیں۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں Covid-19سے مزید 616؍اموات ہوئی ہیں۔

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1253321773480697856?s=20

آئرلینڈ

آئرلینڈ میں روزانہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں میں 60فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

اٹلی

اٹلی میں Covid-19 سے 464؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔  خوش آئند بات یہ ہے کہ روزانہ ہونے والے کیسز کی شرح میں  کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ (الجزیرہ)

سپین

سپین میں 440مزید اموات کے ساتھ Covid-19سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 22,157ہوگئی ہے۔  ( بی بی سی اردو)

ہالینڈ

ہالینڈ میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 35,000سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 4,000سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ (ڈان)

فرانس

فرانس میں 11؍مئی سے سکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔ فرانسیسی صدر Emanuel Macroکا کہنا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنا چاہیں ان پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔ (france24)

https://twitter.com/BreakingF24/status/1253301608995098624?s=20

برسلز کے ایک ڈاکٹر نے ایک بس کو موبائل ٹیسٹ سنٹر میں تبدیل کیا ہے۔ یہ بس مختلف کیر ہومز میں جاتی ہے اور کیر ہومز والوں کے Covid-19 کے ٹیسٹ اس بس میں کیے جارہے ہیں۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1253239688376139776?s=20

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ ہفتے کو ہوگا۔ (ڈان)

https://twitter.com/Dawn_News/status/1253344927351803904?s=20

وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پوری کوشش کی جارہی ہے کہ غیر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جاسکے۔ (ڈان)

انڈونیشیا

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جمعہ کے روز سے اندرون ملک تمام فضائی اور سمندری سفر پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ یہ پابندی یکم جون تک جاری رہے گی۔ سمندری سفر پر پابندی 8جون تک رہے گی۔ (ڈان)

بھارت

بھارت نے کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے 11ملین سرکاری ملازمین اور پنشن والے افراد کی تنخواہ میں اضافہ روک دیا ہے۔اس سے حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں 10بلین ڈالرز تک کا بجٹ حاصل ہوگا۔ (ڈان)

سنگا پور

سنگاپور میں مسلسل چوتھے روز بھی Covid-19کے 1,000سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔  (سی این این)

امریکہ

نیویارک سٹیٹ میں 3,000؍افراد کی سکریننگ سے پتہ چلا ہے کہ ان میں سے قریباً 14فیصد لوگوں میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز موجود ہیں۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ  نیویارک میں 2.7ملین لوگ اس وائرس سے متأثر ہوئے ہوں گے۔ (الجزیرہ)

امریکہ میں گذشتہ ہفتہ کے دوران مزید 4.4ملین لوگوں نے بے روزگاری کی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/CNNBusiness/status/1253301449909571589?s=20

امریکہ کی نیویارک سٹیٹ میں دو پالتو بلیوں میں بھی Covid-19کی تشخیص ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1253062511718522885?s=20

 نیویارک کے Bronx Zooکے پانچ چیتوں اور تین شیروں میں بھی Covid-19کی تشخیص ہوئی ہے۔   (ڈان)

لاطینی امریکہ

پیرو تین ہزار ایسے قیدیوں کو رہا کر رہا ہے جن کو کورونا وائرس سے متأثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔ ان میں حاملہ خواتین، بچوں والی مائیں اور 70سال سے اوپر کے قیدی شامل ہیں۔ (بی بی سی)

میکسیکو میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 10,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)

پانچ ہفتے بند رہنے کے بعد یوروگوئے کے سینکڑوں پرائمری سکول دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔  یہ فیصلہ والدین خود کریں گے کہ انھوں نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنا ہے کہ نہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1253276412997505024?s=20

مشرق وسطیٰ

بحرین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں 7؍مئی تک توسیع کردی ہے۔ بحرین میں Covid-19کے 2,000سے زائد مصدقہ کیسز ہوئے ہیں۔ (ڈان)

افریقہ

افریقہ میں Covid-19کے کیسز کی تعداد 25,000سے تجاوز کرچکی ہے۔ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور قریباً 7,000مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (africanews)

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس سال افریقہ میں ملیریا سے ہونے والی اموات 750,000سے زائد ہو سکتی ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1253331757455179781?s=20

جرمنی نے مشرقی افریقہ کے ممالک یوگینڈا اور روانڈا کو کورونا وائرس کے خلاف مدد میں  وائرس کی شناخت کرنے والی گشتی لیب بھجوائی ہیں۔  (الجزیرہ)

مصر میں رمضان المبارک کے مہینے کے دوران رات کا کرفیو رات 9بجے سے صبح 6بجے تک رہے گا۔ (الجزیرہ)

نائجیریا کی  36سٹیٹس نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے دو ہفتے کے لئے ایک سٹیٹ سے دوسی سٹیٹ میں تمام غیر ضروری سفر پرپابندی لگا دی ہے۔ (بی بی سی)

گھانا کے دارالحکومت اکرا میں پبلک میں  فیس ماسک پہننا لازم کردیا گیا ہے۔ (africanews)

https://twitter.com/garyalsmith/status/1253288934148321280?s=20

IMFنے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کانگو کو 363ملین  ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ (بی بی سی)

چیلسی فٹبال کلب کے کھلاڑی Antonio Rudigerنے سیرالیون کے چھابڑی فروشوں کی مدد کے لئے فروخت کرنے کے لئے فیس ماسک مہیا کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/ToniRuediger/status/1253232842617819136?s=20

روجر فیڈرر کا چیلنج

روجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب Novak Djokovicنے بھی دیا ہے۔

https://twitter.com/WeAreTennis/status/1247807462100496386

TWITTER

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر5Gٹیکنالوجی سے متعلق غلط معلومات پھیلانے اور ایسی پوسٹس جن سے لوگوں کو موبائل فون کے کھمبوں کے متعلق اشتعال دلایا جائے، پر پابندی لگا رہے ہیں۔  (سی این این)

کھیل

جرمن فٹ بال لیگ کا کہنا ہے کہ Bundesliga نو مئی سے دوبارہ شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ تاہم ابھی حکومت کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCSport/status/1253345385331875843?s=20

فٹبال

خواتین کے فٹ بال کے UEFA’s Euro 2021Championshipکے مقابلے جو کہ 2021ء میں برطانیہ میں ہونے تھے اب جولائی 2022ء میں ہوں گے۔ (الجزیرہ)

باغ میں دل

نیویارک کے Bryant Parkمیں طبی عملے کی خدمات کو سراہنے کے لئےخصوصی طور پر ایک ایکڑ سے زائد رقبے میں بیج لگا کر ان کے پودوں کو کاٹ کر دل کی  شکل میں ڈھالا گیا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1253217116032917504?s=20

ایک سروے

Covid-19کے 200سے زائدمریضوں پر کئے گئے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ ان میں سے67فیصد کو وائرس کی تشخیص  ہونے سےفوراً  پہلے یا فوراً بعد  ذائقے اور سونگھنے  کی حس میں تبدیلی محسوس ہوئی تھی۔ (سی این این)

مساعی انسداد کرونا وائرس۔ جماعت احمدیہ برکینا فاسو

آجکل  جب دنیا کرونا وائرس یا COVID-19 سے متاثر ہے اور اس کا کوئی مستقل علاج ڈھونڈنے کی سر توڑ کوششیں ہو رہی ہیں تو جہاں مریضوں کی جان بچانے کے لیے خون کی اشد ضرورت پڑ رہی ہے وہاں اس وائرس کا ایک علاج یہ بھی آزمایا جا رہا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ صحت یاب ہونے والے لوگوں کے خون سے صحت مند مادے (Antibodies) لے کر دوسرے متاثرہ مریض کو لگائے جاتے ہیں جس سے اس مریض کا دفاعی نظام بھی متحرک ہو کر اس کے جسم سے بیماری کو نکال باہر کرتا ہے اور یوں مریض صحت یاب ہو جاتاہے۔ میڈیکل سائنس کی اس اصطلاح کو PASSIVE IMMUNITY  کہتے ہیں۔ بہرحال جو بھی طریق علاج ہو اس میں خون کا استعمال ہورہا ہے اور اسی لیے آجکل کی صورتحال میں عطیہ خون خدمت اور عبادت کے ساتھ علاج بھی بن گیا ہے ۔

CNTS یعنی (centre national de transfusion sanguine ) برکینا فاسو کا قومی ادارہ برائے عطیہ خون ہے جوکہ ان ایام میں ماضی میں خون عطیہ کرنے والوں کو خصوصاً اور نئے لوگوں کو بھی موبائل فون پریہ پیغام بھیج رہا ہے کہ ان دنوں خاص طور پر خون کا عطیہ دینے کی کاوش کو جاری رکھنے کی کوشش کریں۔

اس کورونا وائرس یا COVID-19 کی وبائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اور اس کے انسداد اور تدارک کے لیے جماعت احمدیہ برکینا فاسو بھی حتی الوسع  کوششیں کر رہی ہے۔ حکومتی سطح پر بھی اور جماعتی سطح پر بھی مختلف آگاہی مہم چلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور بنیادی ضروری احتیاطی سامان مثلاً فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کی دستیابی کو ممکن بنا کر مفت تقسیم کیا جارہا ہے۔ اس موقع کو بھی غنیمت جانتے ہوئے الحمدللہ ایک مرتبہ پھر جماعت احمدیہ برکینا فاسو خدمت خلق کے میدان میں اتری اور 20؍اپریل کو خدام الاحمدیہ کے زیر اننظام سنٹرل احمدیہ مشن سومگاندے میں واقع مسرور سپورٹس کمپلکس میں میڈیکل ٹیم کو بلا کرریجنل خدام الاحمدیہ آواگا ڈوگو جو کہ سب سے زیادہ متاثرہ ریجن ہے کے خدام سے عطیہ خون حاصل کیا گیا اس طرح اس ایک ریجن سے 77یونٹ خون لے کر  برکینا فاسو کے قومی ادارہ برائے عطیہ خون کو دیے گئے۔ اس عطیہ خون میں چند انصار نے بھی خون کا عطیہ پیش کیا ۔

اللہ کرے کہ یہ حقیر سی قربانی خداکے ہاں قبولیت کا شرف پائے اور اس مرض سے تمام دنیا کی جلد از جلد جان چھوٹ جائے اور لوگوں کو صحت و تندرسی میسر آئے۔ آمین (رپورٹ :محمد اظہار احمد راجہ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل برکینا فاسو)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button