Covid-19 بلیٹن (نمبر 28، 25؍اپریل 2020ء)
لوگوں کو Immunity Passportمت دیں
ویتنام میں Covid-19سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی
ضلع چنیوٹ میں کورونا وائرس ختم
کورونا سے ڈیڑھ ارب طالب علم متأثر
نیویارک میں لوگوں نے جراثیم کش پراڈکٹس پی لیں
کشمیر کے گل لالہ بھی اداس ہیں
دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210؍ممالک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
Worldometers.info کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,896,964؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے201,749؍اور 825,402؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
WHO
عالمی ادارہ ٔصحت نے حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے لئے نام نہاد IMMUNITY PASSPORTS یا RISK FREE CERTIFICATE جاری نہ کریں۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ابھی کوئی شواہد نہیں ہیں کہ جو لوگ ایک بار اس وائرس سے متأثر ہو کر صحت یاب ہوگئے ہیں ان کو انفیکشن دوبارہ نہیں ہوگا۔ بلکہ خطرہ ہے کے اس طرح کرنے سے انفیکشن زیادہ پھیلے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/BBCWorld/status/1254043646598488064?s=20
UNESCO
یونیسکو کی ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ڈیڑھ ارب سے زائد طالب علم متأثر ہوئے ہیں۔ جن میں قریباً 74کروڑ لڑکیاں شامل ہیں۔ ان میں سے 11 کروڑ سے زائد لڑکیوں کا تعلق دنیا کے پس ماندہ ملکوں سے ہے، جہاں لڑکیوں کا سکول جانا ویسے ہی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ (VOAاردو)
یورپ
برطانیہ
برطانیہ میں Covid-19سے ہسپتالوں میں مزید 813؍مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور کل تعداد 20,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی، سپین، فرانس اور امریکہ کے بعد برطانیہ پانچواں ملک ہے جس میں Covid-19 سے 20,000 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ ان میں سے 1,231؍اموات سکاٹ لینڈ میں اور 774؍اموات ویلز میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1254052435577970688?s=20
ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے بتایا ہے کہ، کاروں سے متعلق جرائم، چوری اور دکانوں سے اشیاء اٹھانے کے جرائم میں کمی ہوئی ہے۔ لیکن آن لائن فراڈ کے ذریعے لوگوں کو 2.4ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے۔ اسی طرح جرائم پیشہ لوگ کورونا وائرس سے متعلق جعلی اشیاء بھی فروخت کررہے ہیں۔ (بی بی سی)
برطانیہ کے سیکرٹری صحت Matt Hancock نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے خون سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے کے لئے ایک تجربے میں حصہ لیا۔ وہ خود بھی اس مرض میں مبتلا رہے ہیں۔ اور اس کام کے لئے انہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم تجربہ ہے۔ (بی بی سی اردو)
https://twitter.com/MattHancock/status/1254002002817884162?s=20
30؍اپریل سے 4؍مئی کے دوران برطانیہ پاکستان میں پھنسے ہوئے 5,000 سے زائد برطانوی شہریوں کو9 چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے واپس برطانیہ لے کر جائے گا۔ (ڈان)
برطانیہ کی مسلم کونسل کے سیکرٹری ہارون خان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے بعد بعض مسجد مستقل طور پر بند ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی مساجد اپنے معمولات کے چلانے کے لئے نمازیوں کی طرف سے دئے گئے عطیات پر انحصار کرتی ہیں اور اس وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ذریعہ اچانک ختم ہوگیا ہے۔ (sky news)
اٹلی
اٹلی میں روزانہ ہونے والی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور گذشتہ روز 415؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ مجموعی تعداد 26,000سے زائد ہے۔ (بی بی سی)
اٹلی کی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے مطابق اٹلی میں Covid-19سے کم از کم 150؍ڈاکٹرز جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ کل مریضوں میں سے 10فیصد کا تعلق ہیلتھ کیئر کے کارکنا ن سے ہے۔ (سی این این)
اٹلی میں چند فیکٹریوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ عملے کے ہر رکن کے لئے الگ سے سمارٹ ٹیگ ہے۔ ٹائلیٹ کے باہر ٹریفک لائٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ (VOAاردو)
https://twitter.com/URDUVOA/status/1254068625817907200?s=20
جرمنی
جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 2,055 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ (الجزیرہ)
روس
ماسکو ریجن میں ہونے والے اینٹی باڈیز سے یہ پتہ چلا ہے کہ ہر دس میں سے کم ازکم ایک شخص کورونا وائرس سے متأثر ہوا تھا۔ ماسکو کی آبادی 20ملین سے زائد ہے اور یہاں اب تکCovid-19کے قریباً 45,000 کیسز رپورٹ پوئے ہیں۔ (ڈان)
روس میں Covid-19کے مزید 5,966 کیسز سامنے آنے سے کل تعداد 74,588 ہوگئی ہے۔ اب تک کل 681؍افراد اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ ( بی بی سی اردو)
بیلاروس
بیلاروس کے ایک یتیم خانے میں 13معذور بچوں سمیت23؍افراد کورونا وائرس سے بیمار ہوئے ہیں۔ یتیم خانے میں کل 170؍بچےاور بالغ ہیں، جن میں سے اکثر معذور یا کمزور قوت مدافعت کا شکار ہیں ۔ (بی بی سی)۔
ایشیا
پاکستان
پاکستان میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 12,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ پنجاب میں 4,852، سندھ میں 4,232 اور خیبر پختونخواہ میں 1,708مریض ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 89 ہے۔ (ڈان)
پاکستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے مناظر
صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات ہوئے۔ جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیشتر مقامات پر لوگوں نے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھتے ہوئے نماز ادا کی۔ (VOAاردو)
https://twitter.com/URDUVOA/status/1253632502096433152?s=20
چنیوٹ، پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ضلع بن گیا ہے۔ 353؍ٹیسٹ کرنے پر 10؍کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جو صحت یاب ہوگئے ہیں۔ (دنیا نیوز)
https://twitter.com/DunyaNews/status/1254039181157949441?s=20
ویتنام
ویتنام کی آبادی قریباً 97ملین ہے اور اس کی سرحدیں چین سے ملتی ہیں۔ 23؍اپریل تک اس ملک میں Covid-19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 268تھی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس مرض سے ابھی تک یہاں پر کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ اب یہاں پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اور سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ (بی بی سی اردو)
بھارت
بھارت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کچھ شہروں کے رہائشی علاقوں میں ہفتہ کے روز سے چھوٹی دوکانیں، حفاظتی انتظامات کی شرط کے ساتھ، کھولنے کی اجازت دی ہے۔ (الجزیرہ)
امریکہ
John Hopkins University کے مطابق امریکہ میں Covid-19کے نو لاکھ سے زائد کیسز ہیں اور 52,000 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ (سی این این)
نیویارک سٹی میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جراثیم کش پراڈکٹس کے بطور علاج استعمال کرنے کی تجویز کے بعد، 18 گھنٹے کے اندربہت سے لوگوں نے ہیلتھ انتظامیہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ انہوں نے بلیچ یا گھر میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی کوئی پراڈکٹ کھا یا پی لی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے 30کیسز ہوئے ہیں۔ جو کہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں ہونے والے 13کیسز سے بہت زیادہ ہیں۔ (الجزیرہ)
نیویارک میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ وہ تمام مریض جنہیں وینٹی لیٹرز پر رکھنے کی ٖضرورت پڑی، وفات پاگئے۔ نیویارک کے Northwell Healthمیں Covid-19کے 20فیصد مریض جاں بحق ہوئے۔ اور جنہیں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ان میں سے 88فیصد جاں بحق ہوگئے۔ (سی این این)
https://twitter.com/cnni/status/1254040238818820096?s=20
افریقہ
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق افریقہ میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 28,000سے تجاوز کرچکی ہے اور 1,300سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی اردو)
https://twitter.com/WHOAFRO/status/1253976933555154947?s=20
افریقہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 43فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ (الجزیرہ)
IMF نے کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لئے موزنمبیق کے لئے 309ملین ڈالرز کے ایک ایمرجنسی امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ (الجزیرہ)
کینیا کے صدر Uhuru Kenyatta نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں تین ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ کینیا میں Covid-19کے 343مصدقہ کیسز ہیں۔ (بی بی سی اردو)
https://twitter.com/MOH_Kenya/status/1254013663112912897?s=20
صومالیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے انتظامات کی پابندی کرواتے ہوئے جمعہ کے روز ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)
وزیر تجارت ابراہیم پٹیل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے زراعت کے سیکٹر کو اور چند اور کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دے گا۔ (الجزیرہ)
کشمیر کے گل لالہ بھی اداس ہیں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ڈل جھیل کے قریب واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ، ٹیولپ گارڈن اپریل میں اپنے جوبن پر ہوتا ہے۔ اس سال باغ میں پھول تو کھلے ہیں مگر دیکھنے والا کوئی نہیں۔ (VOAاردو)
https://twitter.com/URDUVOA/status/1253752440287039488?s=20
Etihad
ابو ظہبی کی فضائی کمپنی Etihadنے اپنی مسافر پروازوں کی منسوخی 15مئی تک بڑھا دی ہے۔ اس سے پہلے کمپنی کا ارادہ تھا کہ وہ یکم مئی سے محدود مسافر پروازیں شروع کردے گی۔ (الجزیرہ)
کلوروکونین کا استعمال خطرناک ہے
امریکہ کے خوراک اور ادویات سے متعلق ادارے نے ڈاکٹروں کو متنبہ کیا ہے کہ ملیریا کے روک تھام کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات سے کورونا وائرس کا علاج کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ باربار کہہ چکے ہیں کہ ان ادویات کو کورونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کرنا چاہئیے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان ادویات کے ضرر رساں سائیڈ ایفیکٹ کافی ہیں۔ اور اگر انہیں معالج کی نگرانی کے بغیر استعمال کیا جائے تو فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہو سکتا ہے۔ (VOAاردو)
https://twitter.com/NYCHealthCommr/status/1253740075302649857
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)