حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 33، 30؍اپریل 2020ء)

یورپ ابھی وباء کی گرفت سے نہیں نکلا

توانائی کی مانگ میں کمی

کیپٹن سے کرنل مور کی 100ویں سالگرہ

یورپ کی معیشت کو شدید نقصان

جرمنی مذہبی عبادت گاہیں کھولے گا

بعض ممالک میں اندرون ملک پروازیں بحال

لاک ڈاؤن کے بعد کا ووہان

جنوبی کوریا میں کوئی نیا کیس نہیں

حضرت بدھ ؑ کا یوم پیدائش

کہیں آپ کا ہمسایہ بھوکا تو نہیں سویا؟؟؟

گنی بساؤ میں کورونا وائرس اور جماعت احمدیہ کی خدمات

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,294,947؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے233,322؍اور 1,034,773؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ  بلیچ یا کوئی اور جراثیم کش پراڈکٹ  کو جسم میں کسی بھی ذریعے سے کورونا وائرس کے خلاف استعمال کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/WHO/status/1255609083446657024?s=20

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یورپ ابھی بھی کورونا وائرس کی وباء کی گرفت میں ہے۔ دنیا بھر کی 46فیصد کیسز یورپ میں ہیں اور دنیا بھر کی ہلاکتوں کا 63فیصد یورپ میں ہوئی ہیں۔ گذشتہ سات دنوں میں کیسز میں 15فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اموات میں 17فیصد کا۔ (سی این این)

The International Energy Agency

توانائی کی عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ  دنیا بھر میں کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس سال توانائی کی مانگ میں 6فیصد کمی ہوگی۔ جو کہ 70سال میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔  اور اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 8فیصد تک کمی ہوگی۔  (بی بی سی)

یورپ

سپین کی معیشت میں سال کے پہلے چوتھائی میں 5.2فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اٹلی کی معیشت میں 4.7فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ یورپی یونین کی معیشت میں 3.5فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ (سی این این)

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے فضائی آلودگی میں جو کمی ہوئی ہے اگر اس کا موازنہ کیا جائے تو یہ کمی  فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والی 11,300قبل از وقت اموات میں کمی کا باعث ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

برطانیہ

کیپٹن مور (کرنل مور) کی 100ویں سالگرہ

آج  30؍اپریل ہے۔ NHSکے لئے ان کی کوششوں سے اکٹھے کئے گئے  چندے کی رقم بھی 30ملین پاؤنڈز سے بڑھ گئی ہے۔ کیپٹن مور آج 100سال کے  بھی ہوگئے ہیں۔ رائل ائر فورس کے طرف سے جنگ عظیم کے دو طیاروں SpitfireاورHurricaneنے  ان کے اعزاز میں  ان کے گھر کے اوپر سے پرواز کی۔ آپ کو اعزازی طور پر کرنل بنا دیا گیا ہے۔ ملکۂ برطانیہ نے بھی آپ کو برتھ ڈے کارڈ بھیجا ہے۔ اب تک آپ کو 140,000سے زائد برتھ ڈے کارڈز بھیجے جاچکے ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCBreaking/status/1255761397348171783?s=20

وزیراعظم Boris Johnsonبیماری سے لوٹنے کے بعد آج کیبنٹ کی ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔جس کی بعد وہ کورونا وائرس بریفنگ دیں گے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں Covid-19سے اب تک 165,221؍افراد بیمار ہوئے ہیں اور 26,097جاں بحق ہوئے ہیں۔ مریضوں میں ایک دن میں 4,076کا اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی میں اس وقت  کورونا وائرس کے  ایکٹو کیسز کی کل تعداد34,672ہے۔ 75فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔  گذشتہ روز 1,478نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔ یہ مسلسل چوتھا روز ہے کہ جرمنی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ (بی بی سی)

جرمنی  کا ارادہ ہے کہ وہ مذہبی جگہوں، مساجد، چرچ اور یہود کے معبد خانوں کو سخت شرائط کے ساتھ کھول دے۔  حاضرین کی تعداد محدود ہوگی۔ اور سماجی دوری قائم رکھنا ہوگی۔ (الجزیرہ)

سپین

سپین میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی روزانہ تعداد  300سے کم ہوگئی ہے۔  گذشتہ روز یہ تعداد268رہی۔ (ڈان)

روس

روس میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 106,498ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز ریکارڈ7,099نئے کیس رجسٹر ہوئے۔  اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی ایک ہزار سے تجاوز کر کے 1,073ہوگئی ہے۔ (ڈان)

St. Petersburgکے ایک ہسپتال کے باہر مریضوں کو لائی گئی ایمبولینسوں کی ایک لمبی قطار دیکھی جاسکتی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ایک مریض کو ایڈمٹ کیا جارہا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1255663242535243778?s=20

ایشیا

ایشین ممالک میں وائرس کی شدت کم ہونے پر چین ، ویتنام، ملائشیا، تھائی لینڈ اور اس کے علاوہ  آسٹریلیا میں اندرون ملک پروازیں یا تو دوبارہ شروع کردی ہیں یا ان میں اضافہ کردیا ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1255769369726025733?s=20

لاک ڈاؤن کے بعد کا ووہان

بہت سی دکانیں ابھی بھی بند ہیں۔ ریستوران صرف ٹیک اوے دے سکتے ہیں۔ باہر جانا ہے تو حفاظتی  انتظامات کرنے ہوں گے اور سماجی دوری قائم رکھنی ہوگی۔ دوکانداروں کو منافع بہت کم حاصل ہورہا ہے۔  کرائے ادا کرنے ہیں۔  شہر کی معیشت کو بحال ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔   (سی این این)

پاکستان

پاکستان میں گذشتہ  24؍گھنٹوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ 874؍نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1255757559962710016?s=20

پاکستان میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 16,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں گذشتہ 24گھنٹوں میں Covid-19کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔  فروری کے مہینہ میں چین کے بعد  یہ ایشیا کا سب سے زیادہ متأثرہ ملک تھا۔ آج حضرت بدھؑ کے یوم پیدائش کی خوشی میں وہاں عام تعطیل ہے۔ ہزاروں لوگ گھروں سے باہر موسم بہار کی دھوپ کے مزے لے رہے ہیں۔  لوگ پارکوں میں جمع ہیں اور پکنک منا رہے ہیں۔(بی بی سی)

ایران

ایران میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرکے 6,028ہوگئی ہے۔ (ڈان)

سنگاپور

سنگاپور کے اس شخص کو جس نے اپنا قرنطینہ 30منٹ پہلے ختم کردیا تھا اسے 1,000سنگاپوری ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس نے ایسا اس لئے کیا تھا کہ وہ جا کر  کھانا خرید سکے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1255743795796291586?s=20

تاجکستان

تاجکستان میں کورونا وائرس کے پہلے  15کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 5 دارالحکومت میں ہیں اور دس صغد کے صوبہ میں ہیں۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جس طرح چین نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران معاملہ کیا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چین ان کو دوبارہ صدر بننے سے روکنے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  گزشتہ ہفتے کے دوران 3.8ملین لوگوں نے بے روزگاری کی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔  جس سے بے روزگاروں کی کل تعداد 30ملین کے قریب ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

لاس اینجلس کے میئر نے کہا ہے کہ  ان کی انتظامیہ تمام شہریوں کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت مہیا کرے گی۔ (ڈان)

https://twitter.com/MayorOfLA/status/1255669977278906368?s=20

افریقہ

جنوبی افریقہ یکم مئی سے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمیاں کررہا ہے۔ لوگ ورزش کے لئے باہر جا سکیں گے اور کچھ بزنس بھی کھولے جائیں گے۔  جنوبی افریقہ نے سگریٹ  کی فروخت پر لگائے گئے بین کو جاری رکھا ہے۔ بدھ کے روز جنوبی افریقہ میں 300سے زائد نئے کیس ریکارڈ کئے گئے۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ میں کھانا حاصل کرنے کے لئے لمبی قطاریں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1255830509520740353?s=20

نائیجیریا میں لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو اور جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

لائبیریا میں سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنی شروع ہوئی تھیں کہ  صدر  George Weahکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  صدارتی آفس نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ طبی انتظامیہ نے  میڈیکل لیب کے کارکنان کے موبائل سکرین کرنے کے لئے  نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی مدد لی ہے ۔ (بی بی سی افریقہ)

کہیں آپ کا ہمسایہ فاقے تو نہیں کر رہا؟؟؟

موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے  دنیا بھر میں بے شمار لوگ فاقوں کا شکار ہیں۔  ایک کینین خاتون نے اپنے بچوں کو بھوک سے بہلانے کے لئے برتن میں پتھر ڈال کر ابالنے شروع کردئے تا بچے انتطار کرتے کرتے سوجائیں۔ جب سوشل میڈیا پر اس بات کی خبر اس خاتون کی ہمسائی نے لوگوں تک پہنچائی تو  بہت سے لوگوں نے اس کی مدد کی۔ ( بی بی سی افریقہ)

فلاحی ادارے Save the Children کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے قرنِ افریقہ کو تین گنا خطرے کا سامنا ہے۔  پانچ ملین سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ اور اب یہ وبا ء  معیشت اور طبی سہولیات پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔  ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کا خطرہ ہے اور بارشوں کی وجہ سے پانی دریاؤں سے باہر آرہا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صومالیہ، کینیا اور ایتھوپیا کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا کی عوام کی طرف سے وزارت صحت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے بجٹ میں منسٹری نے چائے پانی کے لئے 10ملین کینین شلنگ  کا بجٹ رکھا ہے۔ اور سٹاف کو موبائل کا ائر ٹائم فراہم کرنے کے لئے 6ملین شلنگ کا۔ ورلڈ بنک کی طرف سے کینیا کو کورونا وائرس کی وبا ء کے ایمرجنسی رسپانس کے لئے 9.3ملین ڈالر دئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/peterwekesa19/status/1255526881278996481?s=20

سیرالیون  کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے Pademba Road Prisonمیں  اس وقت جیل توڑنے کی کوشش کی گئی جب ایک نئے لائے گئے قیدی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔  اس حادثے میں ایک وارڈن جاں بحق ہو گیا اور  کئی زخمی ہوئے۔ جیل کی کل گنجائش 300قیدیوں کی ہے لیکن یہاں 1,000سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا میں سوموار کے روز سے حکومتی آفس اور بنک کھولے جا رہے ہیں۔ (بی بی سی افیقہ)

موزنمبیق کے صدر نے ملک میں ہنگامی حالت کو مزید 30دن کے لئے بڑھا دیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کے سرکاری اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دارالخلافہ Canberra کے علاقے سے Covid-19کے آخری مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد جمعرات کے روز  ڈسچارج کردیا گیاہے۔ اور اب یہاں اس مرض کا کوئی مریض نہیں ہے۔  (بی بی سی)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد قریبا 400,000لوگ کاموں پر واپس آگئے ہیں۔  کچھ بچے سکول جارہے ہیں۔ ٹیک اوے اور کافی کی دوکانیں کھل گئی ہیں۔  لیکن بعض شہروں میں کافی خاموشی ہے۔ پیدل رستوں پر  چلنے والے کم ہیں۔ سڑکوں پر شاذ شاذ گاڑیاں ہیں۔ حالات ابھی پوری طرح نارمل نہیں ہوئے۔  (سی این این)

برازیل

برازیل میں بدھ کو ایک دن میں ریکارڈ 6,276، Covid-19کے کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ برازیل لاطینی امریکہ کا سب سے متأثرہ ملک ہے۔  برازیل میں Covid-19کے مصدقہ کیسز کی تعداد 79,685ہے اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔  (بی بی سی)

ویکسین بغیر منافع کے تقسیم کی جائے گی

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہCovid-19کی  ویکسین ، فارماسیوٹیکل کمپنی AstraZenecaبغیر کسی نفع کے بنا ئے گی بھی اور تقسیم بھی کرے گی۔ اگر یہ ویکسین جس کے انسانی تجربات 23؍اپریل سے برطانیہ میں شروع ہوچکے ہیں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس سے اسے  دنیا بھر میں جلد استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ برطانوی حکومت نے اس کام میں مدد کے لئے 20ملین پاؤنڈ کی مدد کی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCNews/status/1255814364113907714?s=20

Greta Thunberg، جو کہ ماحولیات کی ایک سرگرم رضاکار ہیں، نےڈینش فاؤنڈیشن کے طرف سے انھیں دئے گئے 100,000ڈالر کی انعامی رقم  کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لئے UNICEFکو جمع کروا دی ہے۔ (ڈان)

پہاڑ پر سنگاپور کے جھنڈے کی شبیہہ

سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے  سنگاپور کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

https://twitter.com/TODAYonline/status/1253615810087510017?s=20

Remdesivir

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں واضح ثبوت ہیں کہ Remdesivirایک کامیاب دوا ہے۔ اس دوا کے طبی تجربات سے پتہ چلا ہے کہ اس دوا سے مرض کی علامات 15دن سے کم ہوکر11دن رہ گئیں۔  ابھی اس بارہ میں پوری تحقیق شائع نہیں کی گئی۔ بنیادی طور پر یہ دوا ایبولا کے خلاف تیار کی گئی تھی۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/FaheemYounus/status/1255843508738576392?s=20

گنی بساؤ میں کورونا وائرس اور جماعت احمدیہ کی خدمات

گنی بساؤ بھی دنیا کے باقی ممالک کی طرح کورونا وائرس کا شکار ہوتا جارہا ہے اور روزانہ تیزی سے کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں ایمرجنسی کو نافذ ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے اکثر خاندان غربت کی نچلی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

اس مشکل وقت میں احمدیہ مسلم جماعت گنی بساؤ نے خدمت خلق کے تحت اپنی خدمات سرانجام دیں۔ الحمد للہ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ اب تک جماعت گنی بساؤ نے 300 سے زائد خاندانوں میں کھانے اور پینے کی اشیاء تقسیم کی ہیں۔ جن 3000 کلو چاول، 400 لیٹر کھانے کا تیل، 600 کلو چینی اور کثرت کے ساتھ صاف پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔

تمام کھانے پینے کی اشیاء مختلف غریب خاندانوں میں تقسیم کی گئیں جن میں سے ایک بیوہ عورت بھی تھی۔ اس نے ایک چھوٹی سی بریڈ کے ساتھ پانی پیکر روزہ رکھا تھا۔ وہ تمام اشیاء کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی اور جماعت احمدیہ کی ترقی کے لیے دعائیں دیں۔

جماعت کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیشنل سٹیٹ سیکرٹری مکرم مایو فامبے صاحب نے اپنے ایک انٹریو میں کہا کہ جیسے جماعت احمدیہ اس مشکل وقت میں ملک کی غریب عوام کی مدد کر رہی ہے اسی طرح باقی جماعتوں کو بھی خدمات سر انجام دینی چاہئیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدمت خلق کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ جماعت کی خدمت کو نیشنل ٹی وی، نیشنل ریڈیو، اور مختلف چینلزنے نشر کیا جس کی وجہ سے جماعت کی خدمات کو پورے ملک میں دیکھا اور سراہا گیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: محمد احسن میمن۔ مبلغ انچارج گنی بساؤ)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button