Covid-19 بلیٹن (نمبر 34، یکم مئی 2020ء)
دنیا بھر میں دس لاکھ سے زائد لوگ صحت یاب
یورپی ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی
بچوں کی ویکسین کی ترسیل میں تعطل
برطانیہ میں اقلیتیں کورونا وائرس سے زیادہ متأثر
روسی وزیراعظم کورونا سے متأثز
پاکستان میں دس بلین درخت
بھارت میں لاک ڈاؤن میں توسیع
افریقہ کی صورتحال
جرمنی میں ٹینس ٹورنامنٹ
دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,380,242؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے238,477؍اور 1,072,887؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
UN
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے خراب ہونے والے حالات کی وجہ سے مختلف ویکسین کی ترسیل تعطل کا شکار ہے ۔ جس کی وجہ سے درجنوں ممالک میں لاکھوں بچوں کو بروقت یہ ویکسین مہیا نہ ہو سکے گی۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/BBCWorld/status/1256212580554747905?s=20
WHO
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ چین ان کو نئے کورونا وائرس کے جانوروں سے پھیلنے کے بارے میں تحقیقات میں مدعو کرے گا۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/AFP/status/1256207097374572544
John Hopkins Universityکے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں Covid-19سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ (الجزیرہ)
وہ ممالک جن میں سب سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں بالترتیب یوں ہیں۔ امریکہ، جرمنی، سپین، جین اور اٹلی۔ (بی بی سی اردو)
یورپ
عالمی ادارۂ صحت کے ریجنل سربراہ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے یورپ کی 44ریاستوں نے کلی یاجزوی لاک ڈاؤن اور پابندیاں لگائی تھیں۔ اب ان میں سے11ریاستوں نے کسی حد تک ان میں نرمی کرنی شروع کی ہے۔ اور 11مزید ممالک آنے والے کچھ دنوں میں ان پابندیوں میں کچھ نرمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ (الجزیرہ)
برطانیہ
برطانوی وزیراعظم Boris Johnson نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کی انتہاء سے گزر چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیں گے۔ (ڈان)
https://twitter.com/CGTNEurope/status/1255909688371220482?s=20
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں سیاہ فام افریقی نژاد برطانوی شہریوں میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی شرح سفید فام برطانوی شہریوں سے تین گنا زیادہ ہے۔ اور یہ بیماری ان علاقوں میں زیادہ پھیلی ہے جہاں نسلی اقلیتوں کے لوگ زیادہ رہتے ہیں۔ (بی بی سی اردو)
روس
روس کے وزیراعظم Mikhail Mishustinکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے اپنے آپ کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ فرسٹ ڈپٹی وزیراعظم Andrey Belousovقائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ (الجزیرہ)
روس میں مسلسل تیسرے روز بھی Covid-19کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 7,933نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ روس میں کل کیسز کی تعداد 114,431ہوگئی ہے۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/Reuters/status/1256203205802897408?s=20
اٹلی
اٹلی میں Covid-19سے روزانہ ہونے والی اموات اور نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔
امریکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں پراعتماد ہیں کہ کورونا وائرس ووہان کی وائرس لیبارٹری سے شروع ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس بارے میں ثبوت دیکھے ہیں۔ (بی بی سی اردو)
https://twitter.com/cspan/status/1255973093614522369?s=20
ایشیا
پاکستان
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے اپنے آپ کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/AsadQaiserPTI/status/1255915045185294345?s=20
پاکستان میں Covid-19سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ (ڈان)
پاکستان کے وزیراعظم نے ملک میں 10بلین درخت لگانے کی ایک مہم شروع کی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہو جانے والے کئی مزدوروں کو بھی اس سکیم کی وجہ سے روزگار مل گیا ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1256147726120685569?s=20
بھارت
بھارت میں ایک ہزار سے زائد مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک واپس لے جانے کے لئے پہلی ٹرین سروس شروع کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز چلنے والی یہ ایک ہی ٹرین تھی۔ مزید ٹرینیں چلانے کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)
بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن میں ،جو کہ 4مئی کو ختم ہو رہا تھا، دو ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/AFP/status/1256213222874656769
سنگاپور
سنگا پور میں جو غیر ملکی کارکنان کورونا وائرس سے متأثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں ان کو ساحل پر کھڑے دو کروز شپس میں رکھا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہازوں پر سخت قسم کے انفیکشن کنٹرول اقدامات کئے جائیں گے۔ اور حفاظتی فاصلے کی پالیسی بھی اپنائی جائے گی۔ (بی بی سی اردو)
آسٹریلیا
ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں
آسٹریلوی وزیراعظم Scott Morrison نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس کی بیماری کی ابتداء چین کی ووہان لیبارٹری سے ہوئی تھی۔ آسٹریلوی وزیراعظم اس بات پر بہت زور دے رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء کے بارے میں عالمی طور پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ (الجزیرہ)
افریقہ
جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن میں پانچ ہفتے بعد نرمی کرتے ہوئی کچھ انڈسٹریز جن میں سردیوں کی ملبوسات، ٹیکسٹائل اور پیکجنگ کرنے والی صنعتیں شامل ہیں، کھول دی گئی ہیں۔ ریستوران صرف ٹیک اوے کے لئے کھلیں گے۔ صبح کے اوقات میں تین گھنٹے آؤٹ ڈور مشاغل کے لئے دئے جائیں گے۔ سگریٹ اور شراب پر پابندی برقرار رہے گی۔ (الجزیرہ)
کوموروس کے صدرAzali Assoumaniنے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رجسڑ ہوا ہے۔ مریض کی حالت بہتر ہے اور اس کے رابطوں کی تلاش جاری ہے۔ افریقہ میں Lesothoواحد ملک ہے جس میں اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ (بی بی سی افریقہ)
کینیا میں حفاظتی سامان کی کمی کی وجہ سے طبی عملہ ایک ہی حفاظتی لباس اور دوسرے سامان کو بار بار استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ صرف 17.8فیصد کا کہنا تھا کہ انھیں نیا سامان باقاعدگی سے فراہم کیا جارہا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
روانڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 4مئی سے لاک ڈاؤن کے انتظامات میں جزوی نرمی کی جائے گی۔ رات 8بجے سے صبح 5بجے تک کا کرفیو جاری رہے گا۔ تمام سکول ستمبر تک بند رہیں گے۔ (بی بی سی افریقہ)
کینیا میں ہوٹل مالکان کو ان کے ہوٹل کھولنے سے پہلے اپنے عملہ کے ٹیسٹ کرنے ہوں گے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ ہوٹل مالکان کو یہ ٹیسٹ رعایتی قیمت 20ڈالرز فی ٹیسٹ کے حساب سے مہیا کرے گی۔ نجی ہسپتالوں میں اس ایک ٹیسٹ کی قیمت 100ڈالرز کے قریب ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
سیرالیون میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے 3تا5مئی مکمل لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
نائیجریا میں وزارت صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی غیرآباد عمارتیں انتظامیہ کو عاریۃ کورونا وائرس کے مریضوں کی رہائش کے لئے دیں۔ (بی بی سی افریقہ)
کانگو کے ایک جیل میں چار قیدیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ( بی بی سی افریقہ)
فٹ بال
فرانس کی اول درجے کی فٹ بال لیگ Ligue-1میں Paris St-Germainکو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں فرانس کے وزیراعظم Edouard Philippeنے 2019-20کے کھیلوں کے سیزن کو منسوخ کردیا تھا۔ PSGکلب گذشتہ آٹھ سیزن میں سات مرتبہ فاتح رہا ہے۔ (بی بی سی)
ٹینس
جمعہ کے روز سے جرمنی میں ٹینس کا ایک ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کوئی تماشائی نہیں ہوں گے۔ کوئی لائن مین اور بال پکڑنے والا نہیں ہوگا۔ کھلاڑی کورٹ کی إکالف سمتوں میں بیٹھیں گے۔ یہ چار روزہ ٹورنامنٹ ٹی وی پر براہ راست دیکھایا جائے گا۔ (بی بی سی)
کورونا وائرس کا فضائی کمپنیوں پر اثر
جرمنی کی کمپنی Lufthansaاپنے جہازوں میں سے100جہاز کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے 10,000کے قریب ملازمین متاثر ہوں گے۔ Ryanairنے ملازمتوں میں 3,000کی کمی کا ارادہ کیا ہوا ہے۔British Airwaysکا کہنا ہے کہ وہ ملازمتوں میں 12,000کی کمی کررہے ہیں۔ (سی این این)
سماجی دوری والا موٹر سائیکل
انڈیا کے ایک شخص نے موٹرسائیکل میں اس طرح تبدیلی کی ہے کے پیچھے بیٹھنے والے اور چلانے والے میں دو گز کا فاصلہ ہو گا۔
https://twitter.com/AFP/status/1256146088555278336?s=20
پہاڑ پر آسٹریلیا کے جھنڈے کی شبیہہ
سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے آسٹریلیا کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔
https://twitter.com/9NewsAUS/status/1253549273465212928?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)