حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 44، 11؍مئی 2020ء)

یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمیاں

یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز پندرہ لاکھ سے زائد

روس میں مریضوں میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک میجر جاں بحق

گھانا میں ایک شخص نے 533؍افراد کو متأثر کردیا

ائر لائن دیوالیہ

سڑک کنارے بال کٹوائیں

سعودی عرب میں ٹیکسوں میں اضافہ۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دو ہوٹل گرادئے گئے۔

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,235,254؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے285,946؍اور 1,519,095؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

یورپی ممالک فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، سپین، برطانیہ، ڈنمارک اور پولینڈ وغیرہ میں لاک ڈاؤن میں مختلف قسم کی نرمیاں کی جارہی ہیں۔ (بی بی سی)

John Hopkins University کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔(بی بی سی)

برطانیہ

غیر ممالک سے برطانیہ آنے پر قرنطینہ ہونے سےآئرلیند کے بعد فرانس کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ (بی بی سی اردو)

روس

روس میں گذشتہ 24؍گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 11,656 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اور اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ (الجزیرہ)

ایشیا

پاکستان

پاکستان آرمی کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ میجر محمد اصغر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔  (VOAاردو)

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1259571979625074688?s=20

چین میں کورونا وائرس کے 17نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 5کیسز ووہان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

بھارت

بھارت میں چھ ہفتے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے ریلوے نیٹ ورک کو منگل کے روز سے تدریجاً کھولا جائے گا۔ (الجزیرہ)

سری لنکا

سری لنکا نے پہلے مسلمانوں کو اس بات کی اجازت دی تھی کہ وہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے اپنے مرحومین کو دفنا لیا کریں۔ لیکن 11؍اپریل سے یہ لازم کردیا گیا ہے کہ تمام  مرحومین کو جلایا جائے گا۔  (الجزیرہ)

انڈونیشیا

انڈونیشیا میں سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے بنائی گئی ایک مارکیٹ۔

https://twitter.com/Reuters/status/1259775252030263297?s=20

امریکہ

ایک ترجمان کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس خودساختہ قرنطینہ میں نہیں ہیں اور سوموار کو وائٹ ہاؤس جائیں گے۔

https://twitter.com/Reuters/status/1259814259011305473?s=20

سعودی عرب

سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں اور معیشت پر اثرات کی وجہ سے  جون 2020ء سے وہ شہریوں کو دیے جانے والے بعض  الاؤنس  بند کررہے ہیں۔ اور یکم جولائی سے  ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 5فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کررہے ہیں۔  (الجزیرہ)

افریقہ

گھانا کے صدر کے مطابق مچھلی کی پراسیسنگ کے ایک پلانٹ میں کام کرنے والے شخص نے 533مزید لوگوں کو وائرس سے متأثر کیا۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1259837676175450112?s=20

نائیجیریا کی جنوبی ریاست میں دو ہوٹلوں کو لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے، وہاں کی حکومتی انتظامیہ کی  طرف سے گرا دیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا نے کورونا وائرس کی وجہ سے قید خانوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے 7,000قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

تیونس میں اوائل مارچ کے بعد پہلی بار کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ (بی بی سی افریقہ)

برونڈی کا کہنا ہے کہ ملک میں  ہونے والے عام انتخابات  کی  نگرانی کے لئے آنے والے  مشرقی افریقی کمیونٹی کے  نمائندوں کو 14دن کے لئے قرنطینہ کرنا ہوگا۔ الیکشن 9دن بعد ہونے ہیں۔

بوٹسوانہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد  پہلے مرحلے میں 25فیصد ورکرز کام پر واپس آرہے ہیں۔  (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/BWGovernment/status/1259542548676214785?s=20

کانگو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ دارالحکومت کنشاسا سب سے زیادہ متأثر ہونے والا شہر ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

تنزانیہ نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی نرم کرتے ہوئے ان فلائٹس کی اجازت دی ہے جن سے پھنسے ہوئے مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچایا جا سکے۔ (بی بی سی افریقہ)

گھانا میں کوروانا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے صدر نے ملک میں اجتماعات پر پابندی کو  اس ماہ کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

زیمبیا نے  سرحدی علاقے میں کورونا وائرس کے 85نئے کیسز کے بعد تنزانیہ کے ساتھ اپنا بارڈر بند کردیا ہے۔  (بی بی سی)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں جمعرات کے روز سے  تقریباً تمام  پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔ ریستوران، کیفے، سینما اور شاپنگ مال کھولے جارہے ہیں۔ ملک کے اندر سفر  کی بھی اجازت ہوگی۔ (الجزیرہ)

ائر لائن دیوالیہ

دنیا کی دوسری پرانی اور لاطینی امریکہ کی دوسری بڑی ائر لائن Avianca Holdingsنے دیوالیہ ہونے کی درخواست جمع کروائی ہے۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/Reuters/status/1259838166728495104?s=20

جنیوا میں مفت کھانا حاصل کرنے کے لئے لمبی قطار

جنیوا میں مفت کھانا حاصل کرنے کے لئے ایک ہزار سے زائد افراد نے آدھا میل لمبی قطار بنائی۔ رضاکاروں نے صبح 5بجے کھانا تقسیم کرنا شروع کیا اور 1,500لوگوں کو مفت کھانا دیا۔ (ڈان اردو)

سڑک کنارے نائی

پاکستان میں رہنے والوں نے چلتے پھرتے نائی یا  کسی کیکر یا ٹاہلی کے نیچے بیٹھ کر بال بنانے والے بہت سے نائی دیکھیں ہوں گے۔ لاک ڈاؤن اور موجودہ  حالات میں بروکلن، امریکہ میں بھی ایک جگہ یہ نظارہ دیکھنے میں آیا۔

https://twitter.com/nowthisnews/status/1259661502392471552?s=20

لاک ڈاؤن نے جنگلی حیات کے لئے آزادی کے سامان پیدا کیے ہوئے ہیں۔ کہیں جنگلی حیات شہروں میں نظر آنے لگی ہے تو کہیں مشہور چوراہوں میں لوگوں کی آمدورفت نہ ہونے سے گھاس اگ آئی ہے۔

https://twitter.com/Dawn_News/status/1259522877088464904?s=20

https://twitter.com/Dawn_News/status/1259520295527989249?s=20

ارجنٹینا کے دار الحکومت میں 200؍ افراد کے لیے کھانا تقسیم

کورونا وائرس اس وقت ساری دنیا میں پھیل چکا ہے اور بعض ممالک تو اس سے بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان مشکل حالات میں جماعت احمدیہ عالمگیر اپنے محدود وسائل کے باوجود پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔

ارجنٹینا میں بھی 6000؍ کے قریب افراد اس میباری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت جماعت احمدیہ ارجنٹینا کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 04؍مئی 2020ء کو ملک کے دار الحکومت Buenos Aires میں 200؍افراد کے لیے کھانا تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ (رپورٹ: مروان سرور گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button