Covid-19 بلیٹن (نمبر 48، 15؍مئی 2020ء)
تین یورپی ممالک نے سرحدیں کھول دیں
منشیات فروشی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے واضح کمی
چین میں ایک ماہ سے covid 19 سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
ایک مریض کو بچانے کے لئے دو لاکھ ڈالرز سے زائد رقم خرچ
سنگاپور سے لوگ حج پر نہیں جائیں گے
30,000بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے لئے پروازیں
زمبابوے میں پانی کی قلت
دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,617,056؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 307,977؍اور 1,748,472؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
یورپ
یورپی ممالک Lithuania, Latvia, Estoniaنے رات بارہ بجے سے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کے لئے کھول دی ہیں۔ (ڈان)
https://twitter.com/Reuters/status/1261226836459229184?s=20
فرانس
فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے وجہ سے ملک میں کئے گئے لاک ڈاؤن سے فرانس میں منشیات کی نقل و حرکت میں 30سے 40 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)
جرمنی
جرمنی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور یوکے سے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ میں نرمی رکھی جائے گی۔ (بی بی سی)
ایشیا
چین
چین میں ایک ماہ سے کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔ آخری مصدقہ ہلاکت 14؍اپریل کو ہوئی تھی۔ (الجزیرہ)
ووہان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نےاپریل کے مہینہ میں ہی 3ملین سے زائد لوگوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر لئے تھے اور اب ان کی توجہ باقی لوگوں کے ٹیسٹ کرنے کی طرف ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/BBCWorld/status/1261278056255238144?s=20
پاکستان
پاکستان نے عالمی پروازوں پر پابندی کو 31مئی تک بڑھا دیا ہے۔ کچھ مقامی پروازیں 16مئی سے شروع کی جارہی ہیں۔ (سی این این)
پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ (ڈان)
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے، ہسپتال کی انتظامیہ کے ایک کورونا وائرس سے وفات پانے والے مریض کی نعش ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنے پر، لواحقین کے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے پر 10؍افراد کو گرفتار کیا ہے۔ (بی بی سی)
بنگلہ دیش
بنگلہ دیش کے Cox’s Bazar کے مہاجر کیمپ میں، جہاں قریباً دس لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ گزین ہیں، کورونا وائرس کے دو کیس سامنے آئے ہیں۔ (بی بی سی)
بھارت
بھارت کی ایوی ایشن منسٹری کے مطابق کل سے 140سے زائد فلائٹس دنیا کے 31ممالک میں پھنسے 30,000 سے زائد بھارتی باشندوں کو واپس لانے کے لئے پرواز کریں گیں۔ (بی بی سی)
ویتنام
ویتنام میں ایک برطانوی پائلٹ کو جو ویتنام ائرلائن کے لئے کام کرتا ہے بچانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ 43؍سالہ شخص جس کو مریض نمبر 91کا نام دیا گیا ہے گذشتہ 30دن سے مصنوعی مدد سے جی رہا ہے اور اس کے پھیپھڑے صرف دس فیصد کام کررہے ہیں۔ دس لوگوں نے اپنے پھیپھڑے عطیہ کرنے کے لئے پیش کئے ہیں مگر ملکی قوانین کی وجہ سے سب کو انکار کیا گیا ہے۔ اب تک اس مریض کے علاج پر 200,000؍امریکی ڈالرز سے زائد خرچ کئے جاچکے ہیں۔ ویتنام میں اب تک Covid-19سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور انتظامیہ کی کوشش ہے کہ یہ تعداد صفر ہی رہے۔ (بی بی سی)
ایران
ایران میں گذشتہ روز ایک دن میں کورونا وائرس کے 2,102 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد ایک ماہ کے بعد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ (ڈان)
سنگاپور
سنگاپور نے ملک بھر سے 900 عازمین حج کو اس سال سعودی عرب بھیجنے کا منصوبہ مؤخر کردیا ہے۔ (بی بی سی اردو)
امریکہ
امریکنHouse of Representatives میں آج 3 ٹریلین ڈالرز کے ایک Covid-19 کے پیکج کے بارے میں ووٹنگ ہوگی۔ (سی این این)
کینیڈا
کورونا وائرس کی وجہ سے خوراک کی فراہمی میں کمی ہونے کی وجہ سے کینیڈا کے ایک چڑیا گھر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دو پانڈا واپس چین بھجوا رہے ہیں۔ ایک صحت مند جوان پانڈا ایک دن میں قریباً 40کلو تازہ بانس کھاتا ہے۔ ( بی بی سی)
https://twitter.com/bbcworldservice/status/1260980876239831046?s=20
افریقہ
کل مریض: 75,379
صحت یاب: 27,205
وفات یافتگان:2,563
(بی بی سی)
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پہلے سال میں 250ملین افریقی اس وائرس سے متأثر ہوسکتے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
اقوام متحدہ کے مطابق جب سے کورونا وائرس کو ایک وباء قرار دیا گیا ہے، خصوصاً مشرق وسطیٰ سے قریباً 10,000غیر دستاویزی مہاجرین کو واپس ایتھوپیا بھیجا جاچکا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
کورونا وائرس نے تو لوگوں کو مشکلات میں ڈالا ہی ہوا ہے۔ لیکن زمبابوے میں اس کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت نے لوگوں کو مزید مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/AJEnglish/status/1261235947900977153?s=20
نمیبیا کے صدر نے کہا ہے کہ سرکاری عہدے داران اور وزراء کے لئے آئندہ پانچ سالوں میں کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی جائے گی اور اس سے بچنے والی رقم کورونا وائرس کے خلاف استعمال کی جائے گی۔ (بی بی سی افریقہ)
https://twitter.com/hagegeingob/status/1260947138470690818?s=20
زمبابوے میں ایک شخص پر اس لئے مقدمہ چلایا جا رہا ہے کہ اس نے Covid-19کے ایک مریض کا رزلٹ whatsapp پر شیئر کیا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)
برازیل
برازیل میں ایک روز میں ریکارڈ 13,944نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں اور کل تعداد 202,918ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)
عالمی ہوائی سفر
کورونا وائرس کی وباء نے عالمی ہوائی سفروں کی طوالت کو بڑھا دیا ہے۔ کہیں کہیں آپ کو اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتیجہ کے انتظار میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
https://twitter.com/willripleyCNN/status/1261131205841350656?s=20
جرمنی کی فٹ بال لیگ میں تماشائیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تماشائیوں کے پتلے بٹھائے گئے ہیں۔
https://twitter.com/URDUVOA/status/1261233481516044288?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)
مولا کریم پیارے آقا کو شفاء کاملہ و عاجلہ عطافرمائے۔اور صحت و سلامتی والی لمبی و فعال زندگی عطافرمائے ۔ آمین