Covid-19 بلیٹن (نمبر 63، 30؍مئی 2020ء)
37ممالک کا کورونا وائرس کے خلاف اتحاد
کورونا وائرس پینگولئن اور چمگادڑوں میں منتقل ہوتا رہا
امریکہ نے عالمی ادارۂ صحت سےتعلقات ختم کردئے
مسجد نبوی ﷺ میں نمازوں کی اجازت
جرمن اور کینیڈین سربراہ شاید G7سمٹ میں شامل نہ ہوں
سائز75کے جوتے
برطانیہ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز
روجر فیڈرر اس سال امیر ترین کھلاڑی
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 6,076,190؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے367,768؍اور 2,690,371؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
WHO
عالمی ادارۂ صحت اور Costa Ricaکے زیرقیادت 37ملکوں نے اتحاد قائم کیا ہے جس کے تحت وہ کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین، ادویہ، آلات اور حفاظتی سامان کا تبادلہ کریں گے۔ پاکستان بھی اس اتحاد کا حصہ ہے۔ (ڈان اردو)
سائنسدانوں کی طرف سے کورونا وائرس پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس انسانو ں میں منتقل ہونے سے پہلے کچھ عرصہ تک چمگادڑوں اور پینگولئن میں ایک دوسرے میں منتقل ہوتا رہا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس بارہ میں کچھ کہنا ممکن نہیں کہ جانوروں کی کونسی نسل اس کی ذمہ دار ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ایسا کسی تیسری نسل سے ہوا ہو۔ (سی این این)
یورپ
برطانیہ
برطانیہ کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ عالمی ادارۂ صحت کی امداد کو روکے۔ (بی بی سی)
برطانوی وزیراعظم کے مشیر Dominic Cummingsکے استعفیٰ کے لئے ایک پٹیشن پر 10لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے گزشتہ ماہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تھی۔ (بی بی سی اردو)
جرمنی
جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ابھی یہ کنفرم نہیں کیا جاسکتا کہ جرمن چانسلر واشنگٹن میں ہونے والے G7سمٹ میں شامل ہوں گی کہ نہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سمٹ جون کے آخر میں واشنگٹن میں ہو سکتا ہے۔(سی این این)
جرمنی کے وزیر صحت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے پر کہ امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے الگ ہورہا ہے، دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صحت کی عالمی پالیسی کے لئے ایک نقصان ہے۔ (سی این این)
https://twitter.com/jensspahn/status/1266627032655499264?s=20
اٹلی
اٹلی میں پیسا کا مشہور ٹاور سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ (بی بی سی)
ایشیاء
بھارت
گزشتہ روز بھارت میں کورونا وائرس کے ایک روز میں ریکارڈ 7,964 نئے مریض سامنے آئے اور 265اموات ریکارڈ کی گئیں۔ متأثرین کی ایک تہائی تعداد کا تعلق مہاراشٹرا کی ریاست سے ہے۔ بھارت متأثرین کی فہرست میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔ (بی بی سی اردو)
ایران
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی مساجد میں اب سے نمازیں باجماعت ادا کی جاسکتی ہیں۔ (ڈان)
جاپان
جاپان میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کئے جانے کے بعد مسلسل چار روز سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے روز یہاں 75نئے کیس اور 12؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ (سی این این)
امریکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک عالمی ادارۂ صحت سے الگ ہورہا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے بارہ میں اس ادارہ نے درست کام نہیں کیا اور چین کی بہت زیادہ حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ فنڈ دیگر عالمی فلاحی اداروں کو دیں گے۔ (سی این این)
https://twitter.com/Jim_Jordan/status/1266447303558270976?s=20
سپیکر Nancy Pelosiنے امریکی صڈر کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنیا ہے اور کہا ہے کہ صدر ذمہ داری لینے کی بجائے دوسروں کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔
https://twitter.com/SpeakerPelosi/status/1266521884495052801
ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کے ایک اور ٹویٹ کو لیبل کردیا ہے اور اسے معمول کی ٹویٹس سے چھپا دیا ہے۔ امریکی صدر کے اس ٹویٹ کو glorifying violence کی پالیسی کی وجہ سے لیبل کیا گیا ہے۔ انھوں نےامریکہ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکت کے باعث ہونے والے موجودہ احتجاجات کے بارے میں کہا تھا کہ اگر lootingہوئی تو shootingہوگی۔ یعنی گولیاں چلیں گیں۔
https://twitter.com/cnni/status/1266498527284379659?s=20
کینیڈا
کینیڈا کے وزیراعظم Justin Trudeauنے بھی کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات اور کینیڈا کے قرنطینہ کے قوانین کی وجہ سے ابھیG7 سمٹ میں شمولیت کی حامی نہیں بھر سکتے۔ (سی این این)
برازیل
وزارت صحت کے مطابق برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1,124؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سپین سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ (سی این این)
سعودی عرب
سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کو 31؍مئی سے نمازیوں کے لئے کھولا جارہا ہے۔
https://twitter.com/AlArabiya_Eng/status/1266560886954758144?s=20
سائز 75 کے جوتے
رومینیا کی ایک موچی نے لوگوں کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کے لئے ایسے جوتے بنائے ہیں جو آگے سے بہت بڑے ہیں۔ اگر دو اشخاص نے یہ جوتے پہنے ہوں گے تو یقیناً ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر رہیں گے۔
https://twitter.com/Reuters/status/1266395966493646849?s=20
کھیل
کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے فٹ بال کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بعد ٹینس سٹارRoger Federerسب سے زیادہ آمدنی والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 38سالہ فیڈرر نے گزشتہ ایک سال میں 86.2ملین پاؤنڈ کمائے۔ ان کی کمائی میں سے 81ملین پاؤنڈ اشتہارات کا تھا۔ (بی بی سی اردو)
کرکٹ
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ و ہ جولائی میں انگلینڈ کا ٹیسٹ کا دورہ کریں گے۔ البتہ کھلاڑیوں اور عملہ کی تنخواہ میں 50فیصد کی کٹوتی کی جائے گی۔ (بی بی سی)
انگلش کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اس مذاکرات میں ہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ہونے والی کرکٹ سیریز میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی تبدیلی کی اجازت دے۔ (ڈان)
فارمولا ون
آسٹرین حکومت نے 5اور12جولائی کو ملک میں فارمولا ون کی دو ریسوں کی اجازت دی ہے۔ تماشائیوں کو سٹیڈیم میں ان ریسوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ (بی بی سی)
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)