حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 73، 09؍ جون 2020ء)

اتوار کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز ہوئے

سائنسدانوں کا سستی ویکسین بنانے کا ارادہ

پاکستان میں  سندھ اور پنجاب  بری طرح متأثر

بنگلہ دیش کے پولیس والے یوگا کریں گے

سعودی عرب میں پھر مساجد بند

محدود پیمانے پر حج؟

ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

جماعت احمدیہ لائبیریا کی طرف سے غریب لوگوں میں راشن تقسیم

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 7,238,484؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے409,644؍اور 3,565,154؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

اتوار  کے روز عالمی ادارۂ صحت کو  دنیا بھر سے ایک دن میں Covid-19کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ تعداد 136,000سے زائد تھی  اور 75 فیصد کیس دنیا کے دس ممالک سے  رپورٹ ہوئے۔ (سی این این)

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ یہ وباء ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔

https://twitter.com/Reuters/status/1270216552370102275?s=20

یورپ

امپیرئل کالج لندن کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے شروع ہونے پر کئے جانے والے  لاک ڈاؤن کے اقدامات، جن میں دوکانوں اور سکولوں کا بند کرنا شامل ہیں، کی وجہ  وائرس کے پھیلاؤ پر کنٹرول ہوا اور یہ ا ندازہ ہے کہ اس سے یورپ میں قریباً 3ملین اموات کو روکنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ (ڈان)

برطانیہ

برطانیہ میں لندن کے امپیرئل کالج کے سائنسدانوں کو امید ہے کہ  اگلے سال کے آغاز میں Covid-19کے لئے ایک  سستی ویکسین تیار کرلیں۔ غریب لوگوں تک اس کے حصول کو آسان بنانے کے لئے ان برطانوی سائنسدانوں نے کسی بڑی میڈیکل کمپنی سے شراکت کرنے کی بجائے  ایک خصوصی کمپنی بنائی ہے۔  (ڈان)

اتوار کے روز برطانیہ میں کورونا وائرس سے 55؍ اموات رپورٹ ہوئیں۔ یہ تعداد 22؍مارچ کے بعد سے اب تک کسی بھی ایک روز کی سب سے کم تعداد ہے۔ (ڈان)

ایشیا

چین

چین نے  ہارورڈ میڈیکل سکول کی اس تحقیق کو مسترد کیا ہے کہ کورونا وائرس ووہان میں گزشتہ سال اگست کے مہینے سے موجود تھا۔  تحقیق کے مطابق  ووہان کے ہسپتالوں کے کار پارک کی سیٹلائٹ  تصاویروں اور اس ڈیٹا سے جو کہ انٹرنیٹ پر  کورونا وائرس کی بیماری کی علامات کے بارے میں سرچ کیا گیا  میں ان دنوں  یعنی اگست 2019ء میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے یہ اندازہ لگانا انتہائی  غیر معقول بات ہے۔ (بی بی سی)

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ دو بڑے متأثرہ صوبوں پنجاب اور سندھ ہر دو میں یہ تعداد 40,000سے زائد ہے۔ (ڈان)

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں 6,000سے زائد پولیس والے کورونا وائرس سے متأثر ہوئے ہیں اور19ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  بنگلہ دیش میں پولیس والوں کو ان کی صحت کی طرف توجہ دلانے اور اس میں بہتری کرنے کے لئے یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

https://twitter.com/AFP/status/1270275692064899075?s=20

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کی حکومت  مختلف شرائط کے ساتھ فضائی کمپنیCathy Pacificکی 5بلین ہانگ کانگ ڈالر سے مدد کرے گی۔ (سی این این)

سعودی عرب

سعودی عرب  نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات  کی پابندی نہ کرنے پر ملک بھر میں 71مساجد  کو بند کردیا ہے۔ (ڈان)

سعودی عرب میں اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ  اس سال حج کو منسوخ نہ کیا جائے بلکہ  حاجیوں کی تعداد کو کم کرکے صرف 20 فیصد کو اجازت دی جائے۔ (ڈان اردو)

امریکہ

امریکی ہاؤس سپیکر Nancy Pelosi اور بعض اور  ڈیموکریٹک سیاستدانوں نے  سوموار کے روز Capitol Hillمیں  پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی George Floyd  کے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 8منٹ اور 46سیکنڈ کے لئے اپنا گھٹنا زمین پر لگائے رکھا (یہ اُتنا وقت ہے جتنی دیر پولیس افسر Derek Chauvin نے اپنا گھٹنا  جارج کی گردن پر رکھا اور اس سے اس کی موت واقع ہوئی)۔ ان سیاستدانوں نے گھانا کے روایتی کپڑے کے مفلر بھی پہنے ہوئے تھے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1270102809707524101?s=20

افریقہ

غانا  کے دارالحکومت  اکرا میں  گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش سے سیلاب آگیا اور ایک شخص کی ہلاکت ہوئی۔  (بی بی سی افریقہ)

ایتھوپین وزیراعظم Abiy Ahmedکا کہنا ہے کہ  ہم مانگ مانگ کر تنگ آگئے ہیں اور ملک کے لوگوں کے لئے بجلی کی ضرورت ہے اور وہ Grand Renaissance Damکو پانی سے بھرنا شروع کریں گے۔ اس ڈیم کی وجہ سے مصر ، سوڈان اور ایتھوپیا کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ  شمالی ریاست Kanoمیں ہونے والے 1,000ایسی اموات جن کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، ان میں سے 60فیصد اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

تنزانیہ کے صدر John Magufliکا کہنا ہے کہ عوام کی دعاؤں سے  ان کا ملک کورونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت  کورونا وائرس کے متعلق حکومتی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 29؍اپریل سے حکومت نے  جب کے ملک میں 509کیس تھے اور 21ہلاکتیں ہوئیں تھیں،  سرکاری اعدادوشمار دیئے بند کردئے تھے۔  (بی بی سی افریقہ)

نیوزی لینڈ

منگل کا روز پہلا دن تھا جب کورونا وائرس کی وباء کے بعد نیوزی لینڈ میں تمام حالات معمول پر آگئے۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ایک فروٹ  فیکٹری میں ایک خاتون سے ہاتھ  ملا رہی ہیں۔ (بی بی سی)

انٹارکٹیکا

براعظم انٹارکٹیکا کو Covid-19سے محفوظ رکھنے کے لئے نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ وہ  انٹارکٹیکا میں اپنے سائنسی پروجیکٹس کو  39سے کم کرکے13کررہے ہیں۔  (ڈان)

کرکٹ

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ کھیلنے کے لئے  برطانیہ پہنچ چکی ہے جہاں اسے مانچسٹر میں  قرنطینہ کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 8جولائی کو ہوگا۔ ملک سے روانگی سے پہلے تمام کھلاڑیوں کا  کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/englandcricket/status/1270288016196751363?s=20

پاکستان نے  دورۂ انگلینڈ کے لئے پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بلے باز اور سابقہ کپتان یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ مشتاق احمد کو سپن بالنگ کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔  پاکستان 30جولائی سے انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔ (ڈان)

جماعت احمدیہ لائبیریا کی طرف سے غریب لوگوں میں راشن تقسیم

ہر سال کی مانند جماعت احمدیہ لائبیریا کی  جانب  سے امسال  بھی خدمت خلق کے میدان میں  غریب اور مفلس خلق خدا میں حسب توفیق راشن  تقسیم کیا گیا۔  دنیا  جہاں آجکل کورونا  جیسے سنگین مرض سے دوچار ہے۔ جنکا اثر غریب ممالک میں زیادہ خطرناک ثابت  ہورہا ہے۔ اور لائبیریا  ان سرفہرست ممالک میں شامل ہے لہذا جماعت احمدیہ کی بھرپور کوشش رہی کہ امسال گذشتہ سالوں سے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کی جا سکے۔ لہذا رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں دو ہزار کے قریب خاندانوں میں تیرہ ہزار کلو گرام چاول تقیسم کئے گئے۔ نیز باہمی اخوت اور دل جوئی کے جزبات کو فروغ دینے کے لئے پچیس کے قریب ملک کے بڑے مسلمان ائما  میں  اور دیگر اہم شخصیات جن مین شہر کے مئیر اور پولیس کے دیگر افسران شامل ہیں چاولوں کے بیگ تحفتا تقسیم کئے گئے۔

یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ لائبیریا مغربی افریقہ کا چھوٹا سا ملک ہے جس کی آبادی  نہایت مختصر ہے اور خوراک کا  دارو مدار چاولوں پر منحصر ہے اور لوکل افراد گندم کا استعمال یا تو کرتے نہیں یا پھر نہایت محدود پیمانے پر کرتے ہیں۔  اس لئے چاول ہی انکی اصل غذا ہے۔ اللہ تعالیٰ خلق خدا کے لئے پریشانیوں کے دن آسان  کرے اور  جماعت کو مقبول خدمت کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔ آمین (رپورٹ: مرزا عمر احمد ۔ مبلغ سلسلہ لائبیریا)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button