حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 74، 10؍ جون 2020ء)

روسی کمپنی نے وینٹی لیٹر واپس منگوا لئے

پینگولئن روایتی ادویہ کی فہرست سے خارج

پاکستان میں 100سے زائد ہلاکتیں

وائرس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا

کولمبس کا مجسمہ بھی پانی میں

برازیل کی عدالت کا حکم اور ملک میں تیس ہزار سے زائد یومیہ کیس

برونڈی کے صدر کا انتقال

چینی آسٹریلیا میں تعلیم حاصل نہ کریں

کرکٹ کے نئے قوانین

روجر فیڈرر اس سال نہیں کھیلیں گے

Humanity First کونگو کنشاسا کی خدمات

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 7,362,168؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے414,560؍اور 3,634,027؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں ریستوران کی مشہور  چین Frankie & Beans نے ملک بھر میں  اپنے 125آؤٹ لیٹس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خدشہ ہے کہ اس فیصلے سے تین ہزار سے زائد لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔ (بی بی سی اردو)

سویڈن

سویڈن نے  ملک کے سابقہ وزیراعظم Olof Palmeکے غیر حل شدہ قتل کے کیس کو یہ بتا کر بند کردیا ہے کہ  قتل کا مرکزی ملزم فوت ہوچکا ہے۔ سویڈن کے وزیراعظم کو 1986ء میں رات کے وقت ایک مصروف سڑک پر گولی ماری گئی تھی۔ انتطامیہ کا خیال ہے کہ یہ قتل Stig Engstrom نامی ایک شخص نے کیا تھا لیکن وہ اسے ثابت نہیں کرسکتے۔   (سی این این)

بیلجیئم

بیلجیئم نے Antwerp میں لگے بیلجیئن بادشاہ King Leopold IIکا مجسمہ ہٹا دیا ہے۔ اس بادشاہ کے دور میں  کانگو میں  لاکھوں لوگوں  کا قتل کیا گیا تھا۔ ایک روز قبل مظاہرین نے پینٹ سے اس کا چہرہ بھی خراب کردیا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/jackeparrock/status/1270313880800149504?s=20

روس

روسی کمپنی نے تمام روسی ہسپتالوں سے اپنے وینٹی لیٹر واپس منگوا لئے ہیں۔ گزشتہ ماہ  اس کمپنی کے دو وینٹی لیٹرز کے آگ پکڑنے سے وارڈز میں آگ لگ گئی تھی اور کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ (سی این این)

ایشیا

چین

چین نے پینگولئن کو  اپنے روایتی علاجوں کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ اس کے علاوہ چمگادڑ کے فضلے سے بنی ہوئی گولیوں کو  بھی اس فہرست سے نکالا گیا ہے۔  پینگولئن دنیا میں سب سے زیادہ سمگل کیا جانے والا ممالیہ جانور(Mammal) ہے اور بعض سائنسدانوں کے مطابق  کورونا وائرس  کا ممکنہ ذریعہ بھی ہے۔ (ڈان)

پاکستان

پاکستان میں  گزشتہ روز Covid-19سے 100سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوئے۔ یہ پہلا روز تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد سو سے زیادہ رہی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت 18؍مارچ کو ریکارڈ کی گئی تھی۔ (ڈان)

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے  پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کے 382؍افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 67میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ (ڈان اردو)

یمن

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  یمن کے بعض علاقوں  میں Covid-19 سے ہونے والی اموات  کی شرح دنیا  بھر کے  ان علاقوں کی طرح ہے جن میں کوروان وائرس سے بہت زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔  (ڈان)

امریکہ

امریکہ کی 21؍ریاستوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ (بی بی سی)

کرسٹوفر کولمبس، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے امریکہ دریافت کیا تھا، کا Richmondمیں لگایا گیا مجسمہ  تعصب کے خلاف مظاہرے کرنے والوں نے  اکھاڑ دیا ہے اور اسے Fountain Lakeمیں پھینک دیا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/myVPM/status/1270554557366632448?s=20

برازیل

برازیل کے حکام نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے متأثرین سے متعلق ڈیٹا کی ویب سائیٹ کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔ (بی بی سی اردو)

برازیل میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 32,091نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ مسلسل چوتھاروز ہے کہ کیسز کی تعداد میں یومیہ تیس ہزار سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے۔ (سی این این)

افریقہ

افریقی مراکز برائے امراض کے مطابق  افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 54ممالک کے براعظم میں 202,782؍کیسز اور 5,516؍اموات ہوئی ہیں۔  افریقہ کے کیسز مجموعی تعداد کا پانچ فیصد سے بھی کم ہیں تاہم ان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ (ڈان اردو)

یوگینڈا کے صدر Yoweri Museveniکا کہنا ہے کہ ان کا ملک کمپالا میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ایک 40,000کے بستر کا فیلڈ ہسپتال تیار کرے گا۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ میں فضائیہ کا  ہیڈکوارٹر وہاں پر کام کرنے والے دو اشخاص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر وقتی طور پر بند کیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

برونڈی کے صدر Pierre Nkurunziza، گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔  ان کی عمر55سال تھی۔ پارلیمنٹ سپیکروقتی طور پر ان کی جگہ سنبھالیں گے۔ ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔  (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

چین نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا  ہے کہ وہ نسلی تعصب کے  واقعات کی وجہ سے آسٹریلیا میں  تعلیم حاصل کرنے سے  احتیاط سے کام لیں۔ آسڑیلیا کو  غیر ملکی طلباء کے وہاں تعلیم حاصل  کرنے سے سالانہ26بلین امریکی ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔ (الجزیرہ)

64,000کچھوے

ڈرون سے بنائی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سارے کچھوے  آسٹریلایا کے ایک ساحل پر انڈے دینے آئے ہوئے ہیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1270709803397021698?s=20

آپ کا  بلڈ گروپ کونسا ہے؟

ایک ریسرچ کے مطابق وہ لوگ جن کا بلڈ گروپ Oہے ، ان میں کورونا وائرس سے متأثر ہونے اور اس کی شدت میں  بڑھنے میں دوسرے بلڈ گروپس کے مقابلہ میں 9سے  18فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ (Bloomberg)

https://twitter.com/business/status/1270634850056318977?s=20

فضائی کمپنیوں کو اربوں کا نقصان

انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق  ہوابازی کی انڈسٹری کو سال 2020ء میں 84بلین ڈالر کا نقصان ہوگا اور اگلے سال یہ نقصان 15بلین ڈالر ہوگا۔ (سی این این)

کرکٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کچھ نئے  جز وقتی قوانین متعارف کروائے ہیں۔  ان قوانین میں کسی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اس  جیسے ہی کھلاڑی سے تبدیلی۔ یہ سہولت صرف ٹیسٹ میچوں کے لئے ہوگی۔ بال پر چمکانے کے لئے تھوک کا استعمال منع ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے پر  5رنز کی سزا ہوسکتی ہے۔  غیر جانبدار ایمپائر کی شرط وقتی طور پر ختم کی جارہی ہے۔ ہر باری میں ٹیموں ایمپائر کے فیصلہ کو چیلنج کرنے  کا ایک اضافہ موقع دیا جائے گا۔  ٹیسٹ کٹ کی شرٹ کے سامنے کی طرف لوگو لگانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1270334830593617925?s=20

ٹینس

مشہور ٹینس کھلاڑی روجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ  وہ اپنے داہنے گھٹنے کی سرجری کروانے کے بعد سال 2020ء میں ٹینس نہیں کھیل سکیں گے۔ (سی این این)

Humanity First Congo کی کونگو کنشاسا کے مشرق میں واقع صوبہ جنوبی کیوو کے شہر Uviraمیں سیلاب زدگان کی امداد

Uviraکونگو کنشاسا کے مشرق میں واقع صوبہ جنوبی کیوو کا ایک شہر ہے۔ اس شہر میں ایک مضبوط اور پرانی جماعت قائم ہے۔ 16؍اپریل2020ء کو شدید طوفانی بارش کی وجہ سے یہ علاقہ زیر آب آ گیا۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گھر مکمل طور پر بہہ گئے اور کئی اموات ہوئیں۔ اس شہر میں موجود چھ احمدی خاندان بری طرح متاثر ہوئے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق Humanity First کے ذریعہ متاثرین کی امداد کی گئی۔ موجودہ وبائی حالات کے پیش نظر جائے حادثہ تک امداد لیکر جانا نا ممکن تھا۔اس لیے صوبہ کیوو کے ریجنل مبلغ مکرم حافظ مزمل شاہد صاحب نے حسب ہدایت مکرم امیر صاحب کونگو کنشاسا مقامی افراد کے ذریعہ امدادی پروگرام بنائے۔ Humanity First کینیڈا کی جانب سے باقاعدہ Flood Relief پروگرام کے تحت بجٹ منظور کیا گیا۔ Humanity Firstکونگو کی طرف سے مکرم محمد Gerengbo صاحب نے بطورنمائندہ Humanity First اس تمام کارروائی کی نگرانی کی۔ شہر کے Mayor نے اس کام کو بہت سراہا۔ اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون کیا۔ مگر اپنی انتہائی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شامل نہ ہوسکنے پر معذرت بھی کی۔

مؤرخہ 6جون 2020ء کو اس سیلاب سے متاثرہ 76خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر جماعتی وفد مکرم محمدGerengboصاحب کی قیادت میں موجود رہا جس میں مکرم حمیدو ملالہ صاحب اور مکرم ابو شینانی صاحب اور پانچ خدام شامل تھے۔ شہر کے Mayorکی نمائندگی کے لیے Chef de Quartier صاحب تشریف لائے۔ مذکورہ بالا 76خاندانوں میں مکیٴ کا آٹا، چاول، خوردنی تیل، صابن، نمک اور ماچسیں تقسیم کی گئی۔

Mayor کے نمائندہ کے طور پر آئے ہوئے علاقہ کے چیف نے اپنے تاثرات میں کہا کہ میرے لیے یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ احمدیہ مسلم جماعت مسلمان ہونے کے ناطے بلا تفریق رنگ و نسل مذہب و ملت سب کی یکساں خدمت بجا لا رہی ہے۔ اور یہ ان کے موٹو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں کا غماز ہے۔

متاثرین کے تاثرات

ایک صاحب جناب TULISO BITISHO نے کہا کہ جماعت کے لوگ ہماری مدد کو بلا تفریق رنگ قبیلہ ومذہب و قوم کے آگے آئے ہیں۔

SHUKURU ERICK صاحب کا کہنا تھا کہ ہم تک امداد لیکر آنے والا سب سے پہلا وفد جماعت احمدیہ کا وفد ہے۔

میڈیا کووریج

اس پروگرام کی خبر دو عدد مقامی اخبارت میں شائع ہویٴ۔ تین مقامی ریڈیوز پر یہ خبر نشر ہوئی۔ ان ریڈیوز میں Radio Le Messager Du Peuple ،Radio Uvira F.M،اورRadio Impacte D’Uvira شامل ہیں۔

مقامی انٹرنیٹ سایٹس میں سے mijasmultimedia.org اور Imeurenga نے جماعت کی طرف سے ہونے والی مساعی کی خبرشائع کی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ متاثرین کو اپنے فضل سےآفات کے بد اثرات سے نکالے اور جماعت کی مساعی کو قبول فرمائے۔آمین (رپورٹ: شاہد محمود خان: نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کونگو کنشاسا)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button