حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 77، 13؍ جون 2020ء)

پاکستان میں پچاس ہزار مریض صحت یاب

ملکۂ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب

ماسک پہننے سے انفیکشن کم پھیلے گا

بھارت میں تین لاکھ سے زائد مریض

سعودی عرب میں انفیکشن بڑھ رہے ہیں

کینیڈا میں پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

کرکٹ، فٹبال اور رگبی کی خبریں

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 7,778,242؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے429,014؍اور 3,988,112؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ شواہد کے مطابق بچوں کو ماؤں کا دودھ پلانے کے فوائد کورونا وائرس کے رسک سے کہیں  زیادہ ہیں اس لئے مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلائیں۔  (ڈان)

اس بارے میں کوئی شواہد نہیں ہیں کہ اگر آپ ایک بار کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں تو دوبارہ اس سے بیمار نہیں ہوسکتے۔ اور نہ ہی ابھی یہ پتہ ہے کہ ایک بار بیمار ہونے کے بعد آپ اس سے کتنی دیر تک محفوظ رہیں گے۔ اس لئے احتیاط سے کام لیں۔

https://twitter.com/CDCgov/status/1271180413134876672?s=20

یورپ

برطانیہ

ملکۂ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی سالگرہ سرکاری طور پر Windsor Castleمیں منائی گئی۔

https://twitter.com/BBCNews/status/1271791921858568192?s=20

رئیس ٹھیک ہوگیا ہے۔

برطانیہ میں پیدا  ہونے والے رئیس حسین کا دل پیدائش کے وقت معمول کے مطابق کام نہیں کررہا تھا۔ ان کے والدین کو اس وقت دہرے صدمے سے دوچار ہونا پڑا جب انھیں پتا چلا کہ  ان کو کورونا وائرس بھی ہے۔  پانچ ہفتے تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اب رئیس صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ گئے ہیں۔ ( بی بی سی اردو)

جرمنی میں ہونے والی ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ  ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں 40فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

https://twitter.com/business/status/1271521670403166208?s=20

ایشیا

چین

بیجنگ میں ایک مارکیٹ میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آنے پر مارکیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔  (بی بی سی اردو)

چین نے  منشیات سمگل کرنے کے جرم میں ایک آسٹریلوی باشندے کو سزائے موات سنائی ہے۔ چین میں کسی بھی ملکی یا غیر ملکی کو منشیات کی سمگلنگ کرنے پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ اگر کسی کے پاس سے 50گرام سے زیادہ منشیات  برآمد  ہوں تو اسے سزائے موت دی جاتی ہے۔ (سی این این)

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس سے  صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50,000سے تجاوز کرگئی ہے۔  دوسری جانب پنجاب وہ پہلا صوبہ ہے جس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 50,000سے تجاوز کی ہے۔  (ڈان)

مشہور سابقہ  پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ جمعرات سے ان کی طبیعت ناساز  ہے اور ان  کے جسم میں درد ہے۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے  پر ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1271720209657630720

پاکستان کے  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  ان کے بیٹے قاسم گیلانی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی ہے۔ (بی بی سی اردو)

بھارت

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11,458نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اور مجموعی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔  (الجزیرہ)

سعودی عرب

سعودی عرب نے  پچھلے کچھ ہفتوں سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے اور مساجد بھی  نمازوں کے لئے کھولی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز یہاں  کورونا وائرس کے3,921کیسز سامنے آئے ہیں۔   محکمۂ صحت کے مطابق نئے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔ (بی بی سی اردو)

امریکہ

امریکہ کے بیماریوں کے روک تھام کے ادارے CDC کا کہنا ہے کہ 4؍جولائی تک امریکہ میں  کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 130,000ہوسکتی ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/CNN/status/1271507585330528258?s=20

کینیڈا

کینیڈا کے وزیراعظم Justin Trudeauنے سودیشی سردار پر پولیس کے ہاتھوں ہونے والے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یہ واقعہ مارچ میں ہوا تھا لیکن  ویڈیو جمعرات کے روز منظر عام پر آئی۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1271564841002708999?s=20

برازیل

برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 41,828؍ہوگئی ہے اور اس فہرست میں برازیل برطانیہ سے آگے نکل گیا ہے۔ (الجزیرہ)

افریقہ

افریقہ کی آبادی 1.2بلین ہے۔ افریقہ کےCentres for Diseases Control and Preventionکے مطابق  اب تک یہاں کورونا وائرس کے 225,105مصدقہ کیسز ہوئے ہیں، ایک لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 6,040ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)

جنوبی افریقہ میں اب تک  ساٹھ ہزار سے زائد مصدقہ کیسز ہوئے ہیں جو کہ پورے افریقہ کے کیسز کا ایک چوتھائی سے زیادہ ہیں اور1,354؍اموات  ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے موری لوگوں کی درخواست اور نسلی تعصب کے خلاف لوگوں کی دھمکیوں کے بعد جمعہ کے روز Hamilton شہر میں لگایا گیا نو آبادیاتی ملٹری کمانڈر Capt. John Fane Charles Hamilton کا مجسمہ ہٹا دیا ہے۔ (ڈان)

کرکٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا  کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے سیاہ فام امریکی  شہری جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف ممکنہ احتجاج یا مظاہروں سے نمٹنے کے لئے وہ  کامن سینس پالیسی سے کام لیں گے۔ (VOAاردو)

پاکستان نے دورہ  برطانیہ کے  طویل دورہ کے لئے 29رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے اس دورے میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنے ہیں۔  ٹیم کو برطانیہ پہنچنے پر دو ہفتے کے لئے قرنطینہ ہونا ہوگا۔  انڈر 19 اور PSLمیں اچھی کارکردگی دکھانے پر بلے باز حیدر علی کو  بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا۔  (بی بی سی اردو)

بھارت نے کورونا وائرس کی وجہ سے  اپنا زمبابوے کا ٹور منسوخ کردیا ہے۔ گزشتہ روز بھارت نے سری لنکا کے ٹور سے بھی انکار کردیا تھا۔ (ڈان)

IPL

انڈین پریمئر لیگ کے چیئر مین  برجیش پٹیل کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ دوماہ میں کورونا وائرس کے  حوالے سے ملکی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو  آئی پی ایل کا انعقاد بھارت سے باہر کسی ملک میں کیا  جاسکتا ہے۔ (بی بی سی اردو)

فٹ بال

انگلش پریمئر لیگ میں پہلے 12میچوں میں شرٹوں پر کھلاڑیوں  کے ناموں کی بجائے Black Lives Matter لکھا جائے گا اور  انتظامیہ ان کھلاڑیوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی جو  میچ سے پہلے یا دوران اظہار یکجہتی کے لئے اپنا گھٹنا زمین پر لگائیں گے۔ (بی بی سی)

رگبی

نیوزی لینڈ میں Highlanders اور Chiefs کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لئے 22,000سے زائد تماشائی  سٹیڈیم میں موجود تھے۔  (الجزیرہ)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button