Covid-19 بلیٹن (نمبر 81، 17؍ جون 2020ء)
بیجنگ میں سخت اقدامات
روسی صدر کی رہائش گاہ پر جراثیم کش ٹنل
گائے کے پلازمہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج
فضائی سفروں میں شراپ پرپابندی
بھارت میں بڑھتی ہوئی اموات
نیوزی لینڈ نے کورونا کے لئے فوج بلالی
بار بار استعمال ہونے والا ماسک
انگلش پریمئر لیگ شروع
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 8,311,115؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 447,411؍اور 4,352,254؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
یورپ
برطانیہ
برطانوی فٹ بالر Marcus Rashfordکا کہنا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نےاپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے اور سکولوں میں مفت کھانے کی سکیم کے واؤچرز کی سکیم کو گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے بھی بڑھا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کی ان کی وزیراعظم سے فون پر بات ہوئی ہے اور انھوں نے وزیراعظم کا اس کام پر شکریہ ادا کیا ہے۔ (بی بی سی)
ناروے
نارویجن ائرویز کا کہنا ہے کہ وہ جولائی سے یورپ کے 76مقامات کے لئے پروازیں شروع کررہے ہیں۔ (سی این این)
روس
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی ٹنل نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے ہر اس شخص کو جو صدر سے ملنے آرہا ہے اس ٹنل سے گزار کر جراثیم سے پاک کیا جارہا ہے۔ تاکہ صدر کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔ (سی این این)
ایشیا
پاکستان
پاکستان میں ایک روز میں کورونا وائرس سے ریکارڈ140 ؍اموات کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 3,307ہوگئی ہے۔ (الجزیرہ)
دیکھتی آنکھوں ، سنتے کانوں والے طارق عزیز اب نہیں رہے۔
پاکستان کے مشہور ٹی وی شو نیلام گھر اور بعد ازاں طارق عزیز شو کے میزبان 84 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔ (بی بی سی اردو)
چین
بیجنگ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز ظاہر ہونے پر سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اگر کسی کا گزشتہ سات دن میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں ہوا تو اسے شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔Xinfadi Wholesale Marketجہاں سے یہ کیسز شروع ہوئے ہیں وہاں کا وزٹ کرنے والے یا اس کے قریب رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ مارکیٹ کے قریب رہنے والوں کو ہر وقت اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھنا ہو گا۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/Reuters/status/1273246517713711104?s=20
بھارت
بھارت میں منگل کے روز کورونا وائرس سے دو ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور ہلاکتوں کی کل تعداد 11,903ہوگئی ہے۔ مہاراشٹرا، گجرات اور دہلی سب سے زیادہ متأثرہ علاقے ہیں۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/AFPphoto/status/1273164728789897216?s=20
بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی سرحدی چھڑپ میں بھارت کے 20فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ پہلے بتایا گیا تھا کہ تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 17 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ چین کی طرف سے کسی ہلاکت کی رپورٹ نہیں کی گئی۔ اس لڑائی میں دونوں جانب سے کوئی گولی نہیں چلی اور ڈنڈوں اور پتھروں سے لڑائی ہوئی۔ (بی بی سی)
بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے 43فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندار مودی نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا ہے کہ مرنے والے فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ (الجزیرہ)
تھائی لینڈ
تھائی لینڈ میں مسلسل 23روز سے کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس یا ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ (ڈان)
جاپان
جاپان میں ایک تحقیق کے مطابق گندے نالوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 27نمونوں میں سے 7 نمونے مثبت پائے گئے۔ (ڈان)
امریکہ
ساؤتھ ڈیکوٹا کی ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ سے کورونا وائرس کی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے انسانی تجربات کریں گے۔ اس طریقۂ کار میں گائے کے پلازمہ کو استعمال کیا جائے گا۔ یہ کوئی عام گائے نہیں ہیں بلکہ سائنسدانوں نے ان گایوں کو جینیاتی تبدیلی کے ساتھ ایک ایسا مدافعتی نظام دیا ہے جو کہ انسانی نظام سے ملتا جلتا ہے۔ (سی این این)
امریکی جیلوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد43,967ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/ACLU/status/1272960130632396800?s=20
برازیل
برازیل میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے 34,918کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح مزید 1,300کے قریب اموات ہوئیں۔ اموات کی کل تعداد45,241ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)
ہونڈرس
ہونڈرس کے صدر Juan Orlando Hernandezنے ایک ٹی وی خطاب کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کو اور ان کی بیوی اور ان کے دو ساتھیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ (بی بی سی)
افریقہ
افریقہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ مصر سب سے زیادہ متأثرہ ملک ہے جہاں 76,000سے زائد مصدقہ کیسز ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور گھانا بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ بر اعظم کی آبادی 1.2بلین ہے اور یہاں کورونا وائرس کے کیس کل دنیا کے کیسز کا قریباً 3فیصد ہیں۔ (بی بی سی)
لاگوس کی انتظامیہ نے مذہبی عبادت گاہوں مساجد اور چرچوں کے کھولنے کے پلان کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔ نائیجیریا میں 16,600سے زائد کیس ہوئے ہیں جن میں سے نصف کے قریب لاگوس میں ہیں۔ (بی بی سی)
کینیا کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ وہ ملک کو کورونا وائرس سے متعلق دیے جانے والے تمام عطیات اور رقم کی تحقیق کررہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ان میں سے کئی ملین ڈالر کی رقوم اور اشیاء چوری ہوگئی ہیں۔ (بی بی سی)
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardenکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دو نئے کیسز کا ملک میں آنا سسٹم کی ناکامی ہے۔ ان دو نئے مریضوں کا آنے کے تیسرے دن یا قرنطینہ چھوڑنے سے پہلے ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اب نیوزی لینڈ کی فوج کو سرحدوں کے کنٹرول اور قرنطینہ کے انتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ (بی بی سی)
فٹ بال
انگلش پریمیئر لیگ 100دن بند رہنے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ آج شام کو پہلا میچ Aston Villaاور Sheffieldکے کلبوں کے مابین کھیلا جائے گا۔ لیگ کو 40دن میں بقایا 92میچ ختم کرنے ہیں۔ تمام میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/AP_Sports/status/1273179968835551232?s=20
Bundesliga
گزشتہ روز ہونے والے میچ میں Bayern Munich نے Werder Bremen کو 1-0 سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی کلب نے مسلسل آٹھویں بار Bundesliga کا فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ (بی بی سی)
بار بار استعمال ہونے والا ماسک
اسرائیلی محققین نے ایک ایسا ماسک بنایا ہے جو بار بار استعمال ہوسکتا ہے۔ اس کو ایک USBپورٹ کے ذریعے گرمی پہنچا کر 70ڈگری سیلسیئس تک گرم کرکے کورونا وائرس کے جراثیموں کو مارا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ایسا ماسک استعمال کررہے ہیں تو اس کو منہ پر لگائے ہوئے صاف مت کیجیے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/Reuters/status/1273241484624490498?s=20
35,000ملازمتیں ختم کریں گے
HSBCبنک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلان جس میں 35,000نوکریوں کا ختم کرنا شامل ہے پر عمل درآمد کرنے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کی وجہ سے یہ اور بھی ضروری ہوگیا ہے۔ (سی این این)
فضائی سفر میں شراپ پر پابندی
کورونا وائرس کی وجہ سے عملے اور مسافروں میں دوران سفرکم سے کم رابطے اورسفر کو محفوظ بنانے کے لئے متعدد فضائی کمپنیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ یا تو مکمل طور پر یا کافی حد تک شراپ مہیا کرنے پر پابندی لگائیں گیں۔ ان کمپنیوں میں
EasyJet, KLM, Delta Air Lines, American Airlines, Virgin Australia
وغیرہ شامل ہیں۔ (سی این این)
کیا کائنات میں انسانوں جیسی اور مخلوقات بھی ہیں؟
سائنسدانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ ہماری Milky Way galaxyمیں کم از کم 36فعال، ذہین اور رابطہ کرنے والی تہذیبیں موجود ہوسکتی ہیں۔ لیکن وقت اور فاصلے کی وجہ سے ہم شاید کبھی نہ جان سکیں کہ وہ موجود ہیں یا کبھی موجود تھیں۔ (سی این این)
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)