حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 82، 18؍ جون 2020ء)

جنرل اسمبلی کے نئے غیر مستقل ممبران

80ملین لوگ بے گھر

Hydroxychloroquinکے تجربات پھر روک دئے گئے

روس میں طبی کارکنان کی ہلاکتوں میں اضافہ

پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن

Boeing نے طیارہ بنانے میں غلطی کی

کھیلوں کی خبریں

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 8,489,687؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 452,430؍اور 4,446,610؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

UN

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کےآئندہ دو سال کے لئے غیر مستقل ممبران کے انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ بھارت، میکسیکو، ناروے، آئرلینڈ، نائیجر اور تیونس غیر مستقل ممبران کے طور پر منتخب ہوئے۔ کینیا اور جبوتی کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ (بی بی سی)

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال کے آخر تک دنیا بھر میں 80ملین کے قریب لوگ  زبردستی بے گھر ہوئے ہیں۔  (الجزیرہ)

WHO

عالمی ادارۂ صحت نے ایک مرتبہ پھرCovid-19 کے شدید بیمار مریضوں  کے لئے اینٹی ملیریا دوا Hydroxychloroquin  کے تجربات روک دئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فرانس اور برطانیہ دونوں میں ہونے والے تجربات سے  پتہ چلا ہے کہ یہ دوا Covid-19کے ہسپتال میں داخل مریضوں میں اموات کو کم نہیں کررہی۔  ایک عالمی تجربہ جسے Solidarity Trial کا نام دیا جا رہا تھا،کو  بھی روکا جارہا ہے۔ (بی بی سی)

BBC کی تحقیق

بی بی سی کی جانب سے  کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے اب تک رپورٹ کی گئی ہلاکتوں سے کم از کم 130,000؍مزید لوگ  جاں بحق  ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1273580237490737153?s=20

یورپ

برطانیہ

بنک آف انگلینڈ نے معیشت کو سہارا دینے کے لئے 100بلین پاؤنڈ کے ایک نئے  پیکج کا اعلان کیا ہے۔ (بی بی سی)

برطانوی فارن سیکرٹریDominic Raab نے روس، چین اور ایران پر الزام لگایا ہے کہ  وہ کورونا وائرس کی وباء سے پیدا شدہ صورتحال کو اپنے عالمی مقاصد آگے بڑھانے کے لئے  استعمال کررہے ہیں۔   روس نے ان ا لزامات کو غلط قرار دیا ہے۔ (بی بی سی)

سپین

سپین کی حکومت نے سیاحت کے شعبہ کی بحالی اور فروغ کے لئے 4.25بلین یورو کے ایک پیکج کا اعلان کیا ہے۔ (سی این این)

روس

Roszdravnadzor کے مطابق روس میں Covid-19سے اب تک 489 طبی کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ یہ تعداد101بتائی گئی تھی۔  (بی بی سی)

ایشیا

چین

چینی میڈیکل ماہر کے مطابق بیجنگ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔11؍جون سے ان تک یہاں 158کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ (ڈان)

پاکستان

بدھ کے روز سے پنجاب کے کئی شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔  ہر ایسی جگہ جہاں 300سے زائد مصدقہ کیسز ہوئے ہیں دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کی جارہی ہے۔ سوائے گروسری سٹورز اور میڈیکل سٹورز کے ہر قسم کے کاروبار بند ہوں گے اور نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ انتہائی ایمرجنسی میں گھر کا صر ف ایک فرد باہر جاسکے گا۔ (بی بی سی)

بھارت

وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 12,881نئے کیس رپورٹ ہوئے۔  دہلی کے وزیر صحت کا کورونا کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔  ممبئی میں ایک لاکھ سے زیادہ مصدقہ کیسز ہوچکے ہیں۔  (بی بی سی)

ایران

ایران میں مسلسل چوتھے روز بھی کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد100سے زائد رہی۔ (France24)

امریکہ

امریکہ کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں لگائے گا۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1273575450531504129?s=20

امریکہ کی American Airlines  کی ایک نیویارک سے ڈیلاس جانے والی  فلائیٹ سے ایک مسافر کو اس وقت  نکال دیا گیا جب اس نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔  (بی بی سی)

برازیل

ایمزون کے ایک  سودیشی چیف Paulinho Paiakan کی کورونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے۔ ان کی عمر 65سال کے قریب تھی۔  (بی بی سی)

پیرو

پیرو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اٹلی کے مریضوں کی تعداد سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیرو میں سات ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ (بی بی سی)

افریقہ

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ  وہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے Dexamethasone کے استعمال پر غور کررہے ہیں۔  نائیجیریا کا کہنا ہے کہ وہ اس دوا کے تجربات کرنے سے پہلے عالمی ادارۂ صحت کی طرف سے اس کی منظوری کا انتظار کریں گے۔  گھانا میں ایک ڈاکٹر نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس دوا کو خود سے استعمال نہ کریں اور یہ Covid-19کے معمولی کیسوں کے لئے نہیں ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ میں  کورونا وائرس کے نتیجے میں لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے ہیئر سیلون، ریسٹورنٹ اور سینما کھولے جارہے ہیں۔ گولف اور ٹینس کھیلنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔  ان نرمیوں کی تاریخ کا اعلان کیا جان ابھی باقی ہے۔  (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کی فضائی کمپنی Qantas نے اپنی عالمی پروازوں کو سوائے نیوزی لینڈ کے لئے آخر اکتوبر تک مؤخر کردیا ہے۔ (بی بی سی)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی خلاف ورزی اور دیگر ناکامیوں کی وجہ سے اس ہفتے میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ابھی کچھ دن قبل نیوزی لینڈ نے اپنے آپ کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیا تھا۔  یہ نیا مریض ایک ساٹھ سالہ شخص ہے جو لاہور پاکستان سے  دوحا اور میلبورن کے راستے 11؍جون کو یہاں آیا۔  یہ شخص فی الحال قرنطینہ میں ہے(ڈان)

Boeing 737 Max

امریکہ کی ایوی ایشن نتظامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  بوئنگ اور امریکہ کی ہوائی تحفظ  کی ایجنسی دونوں سے Boeing 737 Max کے بنانے میں غلطیا ں ہوئیں۔ انڈونیشیا ور ایتھوپیا میں ہونے والے حادثوں اور ان میں ہونے والی 346 ہلاکتوں کے بعد مارچ 2019ء سے اس ماڈل کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

فٹ بال

گزشتہ روز برطانیہ میں انگلش پریمئر لیگ کے میچز دوبارہ شروع ہوئے۔ شرٹوں پر Black Lives Matter لکھا گیا تھا اور میچز شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں نے اپنا گھٹنا زمین پر ٹکایا۔ (بی بی سی)

گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں Manchester City نے Arsenal کو 3-0سے ہرا دیا۔ Aston Villaاور Sheffield Unitedکا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ (بی بی سی)

Napoli کلب کی ٹیم نے Juventus کی ٹیم کو میچ برابر رہنے پر پنلٹی ککس پر 4-2 سے ہرا کر Copa Italiaکا فائنل جیت لیا ہے۔ (بی بی سی)

کرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے اس لئے اسے اگلے سال تک مؤخر کردیا جائے۔ (ڈان)

دورۂ برطانیہ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی روانگی یکم جولائی کو ہوگی۔ (ڈان)

ٹینس

دنیا کے وہیل چیئر پر ٹینس کھیلنے کے نمبر ون کھلاڑی Dylan Alcott نے  اس سال وہیل چیئر ٹینس کا اوپن نہ کروانے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/DylanAlcott/status/1273376727507451904

ایتھلیٹکس

100میٹر دوڑ کے چیمپئن Christian Colemanکو تیسرا ڈوپنگ ٹیسٹ  نہ دینے پر وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ایک سال میں مسلسل تین بار ٹیسٹ نہ دینے پر  دو سال کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ (بی بی سی)

Twitter

ٹوئٹر میں ایک نیا پہلو متعارف کروایا جارہا ہے جس  میں 140سیکنڈ تک کے صوتی پیغامات بھجوائے جاسکتے ہیں۔  (sky news)

https://twitter.com/SkyNews/status/1273564829308063745?s=20

بعض میوزیم کورونا وائرس کے آئٹم جمع کررہے ہیں تاکہ آنی والی نسلوں کو بتایا جاسکے کے یہ وباء کیا تھی اور کس طرح اثر انداز ہوئی تھی۔

https://twitter.com/AFP/status/1273471123657646081?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button