ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ایّوب بن بشیر قبیلہ عنزہ کے ایک شخص کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ اس شخص نے حضرت ابو ذر غفاریؓ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بوقت ملاقات آپ لوگوں سے مصافحہ کیا کرتے تھے۔ اس پر حضرت ابوذرؓ نے بتایا کہ مَیں جب کبھی بھی حضورؐ سے ملا مصافحہ کیا ہے۔ بلکہ ایک مرتبہ حضورؐ نے مجھے بُلا بھیجا۔ میں اس وقت گھر پر نہیں تھا۔ جب میں گھر آیا اور مجھے بتایا گیا تو میں حضورؐ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضوؐر اس وقت بستر پر تھے۔ حضورؐ نے مجھے اپنے گلے کے ساتھ لگالیا اور معانقہ کیا۔ اس خوش نصیبی کے کیا کہنے۔
(ابو داؤد کتاب الادب باب المصافحہ)