Covid-19 بلیٹن (نمبر 83، 19؍ جون 2020ء)
یورپی ممالک کی فنڈز کے بارے میں ویڈیو کانفرنس
برطانیہ میں الرٹ لیول کم کردیا گیا
اٹلی میں کورونا وائرس دسمبر میں موجود تھا
جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج
چین نے کتنے بھارتی فوجی رہا کئے؟
ٹرپم کا ٹویٹ پھر لیبل ہوگیا
کئی ممالک کانگو کو اسلحہ دے رہے ہیں
آسٹریلیا پر سائبر اٹیک
فٹ بال اور کھیلوں کی خبریں
دنیا کی سب سے لمبی ریس
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 8,639,972؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے457,789؍ اور 4,568,261؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
یورپ
جمعہ کے روز یورپی ممالک کی ایک ویڈیو کانفرنس ہوگی جس میں کورونا وائرس کے ریکوری فنڈ کے بارے میں اختلافات کو دور کیا جائے گا۔ یورپ کے کئے ممالک یورپی یونین کے کمیشن کے اس پلان کی مخالفت کررہے ہیں جس میں کورونا وائرس سے بری طرح متأثر ہونے والے ممالک کی 500بلین یورو سے مدد کی جائے گی۔ (بی بی سی)
برطانیہ
برطانیہ میں کورونا وائرس کے الرٹ لیول کو لیول چار سے کم کرکے لیول تین کردیا گیا ہے۔ اس لیول میں وائرس کو عمومی پھیلاؤ میں تصور کیا جائے گا اور پابندیوں میں تدریجاً کمی کی جاسکے گی۔ (بی بی سی)
برطانوی وزیراعظم Boris Johnsonکو پارلیمنٹ کے ممبران کے طرف سے اس پریشر کا سامنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے مطالبات کو مان لیں تاکہ اس سال کے آخر تک Brexitکے ہونے پر وہ اس صورتحال سے بچ جائیں کہ ان کہ پاس کوئی ڈیل نہیں ہے۔ (Express)
اٹلی
اٹلی کے نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے کئے گئے ایک مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس پہلے مصدقہ کیس سے دو ماہ پہلے ہی دسمبر میں موجود تھا۔ میلان اور ٹیورن کے گندے پانی میں سال کے آخر میں اس کے شواہد ملے تھے۔ (بی بی سی)
سپین
سپین کی وزارت صحت نے 7؍جون کے بعد اب کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی اپڈیٹ دی ہے اب یہ تعداد 28,313بتائی جارہی ہے۔ (الجزیرہ)
جرمنی
جرمنی کی کورونا وائرس ٹریک اینڈ ٹریس ایپ کو 10ملین سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ (الجزیرہ)
ایشیا
پاکستان
پاکستان کی سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ نے جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس کو کالعدم قرار دیا ہے۔ جبکہ فیسلے میں ٹیکس کا معاملہ ایف بی آر کو بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ (بی بی سی اردو)
John Hopkins Universityکے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے 15ویں اور اموات کے لحاظ سے 21ویں نمبر ہر ہے۔ (بی بی سی اردو)
بھارت
چین نے میڈیا پر آنے والی اس خبرکی ، کہ سوموار کو ہونے والی جھڑپ میں پکڑے گئے 10 بھارتی فوجیوں کو اس نے رہا کیا ہے، تردید کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس نے کوئی بھی بھارتی فوجی نہیں پکڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چھوڑے جانے والے فوجیوں میں ایک لیفٹننٹ کرنل اور تین میجر بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا تھا کہ اس کے کوئی بھی فوجی لاپتہ نہیں ہیں۔ (بی بی سی)
چین
چین کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی یورپ میں پھیلنے والے وائرس سے مماثلت پائی جاتی ہے۔ بیجنگ میں وائرس کے 200متأثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ (بی بی سی)
یمن
UNICEFکی طرف سے ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بھیجی گئی کورونا وائرس کی 10,000ٹیسٹنگ کٹس صنعاء پہنچ گئی ہیں۔ اگلے کچھ دنوں میں 8,000کٹس عدن بھجوائی جائیں گیں۔ (بی بی سی)
امریکہ
جمعرات کے روز Twitter نے امریکی صدر کا ایک اور ٹویٹ پر Manipulated Media کا لیبل لگایا ہے۔ اس ویڈیو میں سی سی این کا ایک جعلی گرافک استعمال کیا گیا تھا۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے امریکی صدر کے ٹویٹ کو لیبل کیا گیا ہے۔ (سی این این)
https://twitter.com/cnni/status/1273929043142942721?s=20
کینیڈا
کینیڈا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد100,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ جلد ہی کینیڈا Blackberry کی مدد سے ایک کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپ لانچ کررہا ہے۔ (ڈان)
افریقہ
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کئی ممالک بغیر کسی اطلاع کے جمہوریہ کانگو کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔ ان ممالک میں امریکہ، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دو سالہ غیر مستقل رکنیت کے لئے رن آف الیکشن میں کینیا نے افریقہ کی سیٹ کے لئے جبوتی کو شکست دے کر یہ سیٹ حاصل کرلی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
ملکۂ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے غانا کے جنگ عظیم دوم کے فوجی کو کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے پر Commonwealth Point of Lightکے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انھوں نے اب تک 35,000پاؤنڈ جمع کئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
آئیوری کوسٹ کے شہر آبی جان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 13لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
عالمی ادارۂ صحت نے جنوبی سوڈان کی پولیو وائرس فری سٹیٹس کی دستاویزات منظور کرلی ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
https://twitter.com/WHOSouthSudan/status/1273663805818617863?s=20
موزمبیق میں گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے الیکشن سے پہلے ایک الیکشن آبزرور کے قتل پر چار پولیس والوں کو 20سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
آسٹریلیا
آسٹریلوی وزیراعظم Scott Morrison کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت، تعلیمی شعبے، طبی شعبے اور بزنس سیکٹر پر ایک بہت ہی بڑا سائبر اٹیک کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جس معیار کا حملہ ہے یہ کسی حکومت کی سرپرستی میں ہی ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/ClancyReports/status/1273943116261842944?s=20
فٹ بال
پولینڈ یورپ کا پہلا ملک ہے جو آج سے فٹ بال کے میچوں میں تماشائیوں کو سٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دے گا۔ سٹیڈیمز کو 25فیصد تک تماشائیوں سے بھرا جاسکتا ہے۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے ہیں ہر تماشائی کے درمیان تین سیٹیں خالی ہوں گیں۔ (بی بی سی)
سپین کی ایک کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ PSG کے فٹ بال کھلاڑی Neymarاپنے سابقہ کلب بارسلونا کو 6.7ملین یورو ادا کریں۔ (بی بی سی)
کرکٹ
سری لنکا کے سابقہ اور اس وقت کے وزیر کھیل Mahindananda Aluthgamageنے یہ دعوٰی کیا ہے کہ سری لنکا نے 2011ء کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھارت کو بیچا تھا۔ 1996ء کے ورلڈ کب کے فاتح کپتان Arjuna Ranatungeکے بعد یہ دوسری بڑی شخصیت ہے جنہوں نے یہ الزام لگایا ہے۔ سری لنکا کے 2011ء کے کپتان Kumar Sangakara کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس کی تحقیقات کروائے۔ (ڈان)
79دن میں صحت یابی
آئرلینڈ کی ایک خاتون جن کو 11مارچ کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور ان میں Covid-19کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔ان میں بعد میں سانس کے مسائل پیدا ہونے پر ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ اب یہ خاتوں صحت یاب ہوکر ہسپتال سے فارغ ہوگئی ہیں۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/rte/status/1273561536049676288?s=20
بطخ کے بچے
ایک برطانوی خاتون Charli Lelloکو جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی جاب سے غیر حاضر ہو کر گھر پر رہنا پڑا تو انھوں نے Waitroseمارکیٹ سے خریدے گئے بطخ کے انڈوں سے بچے نکالنے کا سوچا۔ مقررہ طریقے اور وقت گذرنے کے بعد ان کا تجربہ کامیاب رہا اور تین انڈوں میں سے بچے نکل آئے جن کا نام انھوں نے Beep, Peepاور Meep رکھا ہے۔ (سی این این)
Sri Chinmoy Self-Transcendence
یہ ایک ریس ہے جس کا آغاز بھارت کے ایک روحانی پیشوا نے 1997ء میں کیا تھا۔ یہ 3,100 میل لمبی دنیا کی سب سے لمبی مصدقہ ریس ہے۔ چنیدہ لوگوں کو اس ریس کی اجازت دی جاتی ہے۔ اور یہ نیویارک کے ایک بلاک کے گرد 5,649مرتبہ دوڑ کرلگائی جاتی ہے۔ اس کے قوانین میں ریس کا وقت صبح 6بجے سے رات 12بجے تک ہے۔ آپ دوڑ سکتے ہیں، چل سکتے ہیں۔ اور یہ 52دن میں مکمل کرنی ہوتی ہے، یعنی ایک دن میں 59.6میل۔ فن لینڈ کے ایک پوسٹ مین نے 2015ء میں یہ ریس ریکارڈ 40 دن اور 9 گھنٹے اور چھ منٹ میں مکمل کی تھی، یعنی ایک دن میں 77میل۔ ریس کی 22 سالہ تاریخ میں اب تک صرف 43 لوگ اسے مکمل کرپائے ہیں۔ (بی بی سی)
ناروے کی خبریں
15؍ جون سے ماسوائے سویڈن تمام نارڈک ممالک ( ناروے، ڈنمارک، فن لینڈ اور آئس لینڈ) نے آپس میں آزادانہ آمد و رفت کے لیے اپنے بارڈرز کھول دیے ہیں۔ ناروے میں اجتماعات میں پچاس کی بجائے دو سو افراد کی اجازت چند پابندیوں کے ساتھ مل گئی ہے۔ اس وقت صرف سولہ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ناروے کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
Humanity first ناروے کے تحت روزانہ بے گھر چالیس افراد کو کھانا اور اشیائے ضرورت مہیا کیے جا رہے ہیں۔ (رپورٹ: میرعبد السلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ناروے)
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)