Covid-19 بلیٹن (نمبر 85، 21؍ جون 2020ء)
سپین نے سفری پابندیاں ختم کیں، سیاحت بحال
پاکستان میں سورج گرہن
جرمنی میں ہزاروں افراد قرنطینہ
بھارت میں بڑھتے ہوئے کیسز
مکہ مکرمہ میں بھی مساجد کھولی جارہی ہیں
مغربی افریقہ میں بڑھتے ہوئے کیسز
نیوزی لینڈ میں سات کیسز
یو ایس اوپن کی خبریں
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 8,975,984؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے467,850؍اور 4,775,470؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
یورپ
سپین
سپین یورپی ممالک اور برطانیہ سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لئے سفری پابندیاں ختم کرکے اپنی سیاحت کی صنعت کو دوبارہ کھول رہا ہے۔ مسافروں کا درجۂ حرارت ہوائی اڈے پر لیا جائے گا اور ان کی طبی معلومات جمع کی جائیں گی۔ (بی بی سی)
جرمنی میں ایک گوشت کی فیکٹری Tonnies میں ایک ہزار سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مقامی محکمۂ صحت نے تمام 6,500ملازمیں اور ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں جانے کا حکم دیا ہے۔ (بی بی سی)
ایشیا
پاکستان
پاکستان سے آج کے سورج گرہن Ring of Fire کی پوری شکل اس وڈیو میں دیکھیں۔
https://twitter.com/Dawn_News/status/1274642260001464323?s=20
بھارت
بھارت میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ریکارڈ 15,413؍نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/COVIDNewsByMIB/status/1274598142965510145?s=20
جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کے وزیر صحت نے اتوار کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں کے لئے ویزوں کو محدود کرے گا کیونکہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سفارت کاروں اور تاجروں کے لئے ان قوانین میں نرمی ہوگی۔ (سی این این)
سعودی عرب
حکومت کا کہنا ہے کہ اتوار سے مکہ مکرمہ کی مساجد کو بھی نماز باجماعت کے لئے کھولا جارہا ہے۔ (ڈان)
امریکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کی وباء شروع ہونے کے بعد پہلی انتخابی ریلی میں کم لوگ دیکھنے میں آئے۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/BBCWorld/status/1274687735677235202?s=20
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے Oklahoma میں ایک انتحابی ریلی میں اپنے سپورٹرز سے کہا کہ انھوں نے انتظامیہ کو کہا تھا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی رفتار سست کردیں۔ کیونکہ جتنے آپ ٹیسٹ کریں گے اتنے ہی زیادہ نئے کیس سامنے آئیں گے۔ بعد میں وائٹ ہاؤس کے ایک آفیشل کا کہنا تھا کہ صدر مذاق کررہے تھے۔ صدر نے ریکی کے دوران اسے Kung flu کا نام بھی دیا۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/Acyn/status/1274501844467773440?s=20
افریقہ
مغربی افریقہ کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہو رہا ۔ ان ممالک میں آئیوری کوسٹ ، سینیگال، نائیجر، ٹوگو، بینن اور برکینا فاسو شامل ہیں۔ (بی بی سی)
جمہوریہ کانگو کی ایک عدالت نے ملک کے صدرFelix Tshisekediکے چیف آف سٹافVital Kamerhe کو قریباً 50ملین ڈالر کی کرپشن کے الزام میں 20سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ (بی بی سی)
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور کل کیسز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ (سی این این)
کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں
ماحولیات کی نو عمر رضاکار سویڈن کی Greta Thunberg کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے ثابت کیا ہے کہ اگر دنیا کو کسی عالمی ایمرجنسی کا سامنا ہو تو وہ مل کر ضروری طاقت سے اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ (سی این این)
فٹ بال
گزشتہ روز ہونے والے انگلش پریمئر لیگ کے میچ میں Brighton نے Arsenalکو 2-1سے ہرا دیا۔ (بی بی سی)
گزشتہ روز ہونے والے Bundesligaکے میچ میں Bayern Munich نے Freiburgکو 3-1سے ہرا دیا۔ Lewandowskiنے دو گول سکور کئے۔ Dortmundنے Leipzigکو 2-0سے ہرایا۔ دونوں گول Erling Haaland نے سکور کئے۔ (بی بی سی)
عراق کے مشہور سابقہ فٹ بال کھلاڑی احمد رضی 56سال کی عمر میں بغداد کے ایک ہسپتال میں کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔ اپنے پندرہ سالہ کیریئر میں انھوں نے عراق کے لئے 121میچوں میں 62گول سکور کئے تھے۔ 1988ء میں انھیں ایشین پلیئر آف دی ایئر کا خطاب بھی ملا تھا۔ (بی بی سی)
ٹینس
ورلڈ نمبر ون Novak Djakovic نے Adria Tourکے اپنے پہلے دو میچ جیت لئے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ Novak Djakovicنے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے تعطل کے بعد کھلاڑیوں کو میچ فٹنس میں لانے کے لئے شروع کیا ہے۔ (بی بی سی)
اس سال کا یو ایس اوپن کیسا ہوگا؟
انعامی رقم میں 40 فیصد کی کمی ہوگی۔ تما م میچ صرف دو کورٹس پر کھیلے جائیں گے۔ کوئی لائن ایمپائر نہیں ہوگا بلکہ چیئر ایمپائر کی الیکٹرک لائن کالنگ سے مدد کی جائے گی۔ میچ دیکھنے کے لئے کوئی تماشائی نہیں ہوں گے۔ (ڈان)
کرکٹ
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر مشرفی مرتضیٰ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 36سالہ مرتضیٰ بنگلہ دیش کی قومی پارلیمان کے رکن بھی ہیں۔ دو اور بنگلہ دیشی کرکٹ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔ (بی بی سی اردو)
ٹوئٹر نے شدت پسند خیالات رکھنے والی برطانوی کالم نگار Katie Hopkins کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا ہے۔ کمپنی نے کوئی خاص ٹویٹ وغیرہ کا تو نہیں بتایا البتہ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ادارے کی نفرت انگیزی کے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی۔ موصوفہ اپنے مہاجرین اور اسلام مخالف خیالات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ (سی این این)
آج کے سورج گرہن کی تصویر
https://twitter.com/URDUVOA/status/1274624583262449665?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)