افریقہ (رپورٹس)

برکینا فاسو کے ریجن بنفورہ میں مسجد کا افتتاح

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بورکینا فاسو کو ریجن بنفورہ کی ایک جماعت توروکورو (Torocoro) میں مسجد بنانے کی توفیق ملی۔ یہ جماعت کافی پرانی ہے۔ یہاں پر پہلے ہی ایک مسجد موجود تھی،لیکن وہ کافی خستہ حال ہوگئی تھی۔ اس لیے جماعت نے یہاں نئی مسجد بنانے کا ارادہ کیا۔ یہاں کے مقامی لوگوں سے میٹنگ کی گئی اور ان کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی جگہ پر نئی مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔ اس جگہ پر پانی کا حصول کا فی بڑا مسئلہ تھا،اس کی ذمہ داری مقامی لجنہ نے اپنے ذمہ لیا اور بر وقت پانی کا حصول ممکن بنایا۔ اس مسجد کی تعمیر میں مقامی انصار،خدام اور اطفال نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور زیادہ تر کام اس مسجد کا وقار عمل کے ذریعے ہی کیا گیا۔

الحمد للہ کچھ مہینوں میں ہی مسجد کی تعمیرمکمل ہوگئی اور مورخہ 12؍جون2020ء بروز جمعۃ المبارک مسجد کا افتتاح ہوا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد بعض مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جماعت کو مسجد بنا نے پر مبارک باد دی۔ اس کے بعد خاکسار نے تقریر کی اور جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا۔ بعد ازاں خاکسار نے فیتہ کاٹا اور دعا کے ساتھ اس مسجد کا رسمی افتتاح ہوا۔

مسجد کے افتتاح کی تقریب میں بنفورہ شہر کی عاملہ کے افراد بھی شامل ہوئے اور اس کے علاوہ قریب کے گاؤں کے احمدی احباب نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ توروکورو(Torocoro) کی مسلمانوں کی تنظیم کے نمائندہ اور گورنمنٹ کے پرائمری سکول کے ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی اور اپنے تأثرات کا اظہار کیا اور جماعت کو مبارک باد دی۔ اس تقریب میں کل 350؍مرد و خواتین نے شرکت کی۔

(رپورٹ:اعجاز احمد ریجنل مشنری بنفورہ۔ بورکینا فاسو)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button