متفرق شعراء
سائے میں خلافت کے ہے اب امنِ جہاں بھی
’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘
مجھ کو بھی خلافت کے غلاموں میں بنا دے
وہ شوقِ جنوں سوزِ جگر مجھ کو عطا ہو
تن من ہو خلافت پہ فدا ایسی فنا دے
ہر طَور مقدّم کروں دُنیا پہ میں دیں کو
پیمان یہ پورا ہو مجھے ایسی وفا دے
اکناف میں دنیا کے ہو وحدت کا چراغاں
توحید کے دیپک میں جلاؤں وہ ضیا دے
سائے میں خلافت کے ہے اب امنِ جہاں بھی
اے کاش سمجھ آئے یہ عالم کو بتا دے
(حافظ محمد مبرور)