ارشادِ نبوی
ارشادِ نبویﷺ
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :تم راستوں میں بیٹھنے سے بچو۔ صحابہؓ نے عرض کیا:
یا رسول اللہؐ! ہم وہاں بیٹھنے پر مجبور ہیں، اس کے بغیر چارہ نہیں، ہم ان جگہوں پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں اور آپس میں مشورہ کرتے ہیں۔ حضورؐ نے فرمایا :جب تم وہاں بیٹھنے پر مجبور اور مُصر ہو تو پھر راستے کو اس کا حق دیا کرو۔ صحابہؓ نے عرض کیا: راستے کا حق کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا :نظر نیچی رکھنا، دُکھ دینے سے بچنا، سلام کا جواب دینا، نیک بات کی تلقین کرنا اور بُری بات سے روکنا۔
(بخاری کتاب الاستیذان باب یٰٓاَیّھا الذین آمنوا لا تدخلوا بیوتًا )