متفرق شعراء
مہدی کا مجھے عاشق و دیوانہ بنا دے
’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘
مہدی کا مجھے عاشق و دیوانہ بنا دے
صد شکر کہ پھر ہم میں ہوئی جاری خلافت
احسان ہے مہدی کا خدا اس کو جزا دے
انعامِ خلافت ہے خدا تیری ہی رحمت
وابستہ رہوں اس سے یہ توفیق خدا دے
اس نے تو ہمیں ایک لڑی میں ہے پرویا
تُو حشر تلک مولا خلافت کو بقا دے
یا رب ترا احسان ہے دی ہم کو خلافت
یا رب دلِ مومن کو خلافت سے وفا دے
(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)