سونف کے فوائد
سونف گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے کے لیے بہت موثر غذا سمجھی جاتی ہے ۔
سونف میں زنانہ ہارمون،ایسٹرجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے ۔اس لحاظ سے خواتین کے لیے انتہائی فائدے مند ہوتی ہے ۔
سونف نظام ِ ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے ۔
پیٹ کے درد اور قولنج میں بے حد فائدہ دیتی ہے ۔
بینائی کو قائم رکھنے کے لیے اس کے ساتھ جوشاندہ یا بادیان سبز کے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔
سونف کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے ۔
سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو خارج کرتی ہے ۔
سونف کمزوری دماغ کے لیے بہترین دوا ہے ۔
تلی اور مثانے کے امراض کو دور کرتی ہے ۔
سونف بلغم کو دور کرتی ہے ۔
سونف کی جڑ دائمی قبض کے لیے مفید ہے ۔
بچوں کو عرق سونف پلانے سے ان کی بد ہضمی کی شکایت دور ہو جاتی ہے ۔
دردِ شکم کو فوری دور کرنے کے لیے سونف کے تیل کی چند بوندیں لینا مفید ہے ۔
سونف کا سفوف ایک ماشہ کھانا معدے کی جلن کو دور کرتا ہے ۔
منہ میں تھوڑی سی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے ۔
سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اور معدے کی سوزش کو دور کرتا ہے ۔