30؍جولائی1993ء: الفضل انٹرنیشنل کا پہلا آزمائشی پرچہ
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کے ایماء پر مؤرخہ 30؍جولائی 1993ء جلسہ سالانہ یوکے،کے موقع پر ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘کا پہلا نمونے کا پر چہ شائع ہوا۔اخبار کے مدیر اعلیٰ مکرم رشید احمد چوہدری صاحب مقرر ہوئے۔
پہلے ادارتی و انتظامی بورڈ کی تقرری
حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے الفضل انٹرنیشنل کے لیے ایک خصوصی پیغام عطا فرمایا نیز درج ذیل ابتدائی ادارتی و انتظامی کمیٹیاں مقرر فرمائی۔
ایڈیٹوریل بورڈ
مدیر اعلیٰ: مکرم رشید احمد چوہدری صاحب
نائب مدیران: مکرم منیر احمد جاوید صاحب
مکرم عبد الماجد طاہر صاحب
ممبرز ایڈیٹوریل: مکرم نصیر احمد قمر صاحب
مکرم ملک خلیل الرحمٰن صاحب
انتظامیہ بورڈ
صدر: مکرم بشیر احمد رفیق صاحب (ایڈیشنل وکیل التصنیف)
ممبران: مکرم صفدر حسین عباسی صاحب
مکرم مبارک احمد ظفر صاحب
مکرم نعیم عثمان صاحب
پہلے بابرکت خریدار
الفضل انٹرنیشنل کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے پہلے خریدار خود حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ بنے۔ اس بارےمیں درج ذیل اعلان پہلے آزمائشی پرچہ میں شائع ہوا۔
(ماخوذ الفضل انٹرنیشنل 30؍جولائی 1993ء صفحہ آخر)