لیسی تھین (سویابین) کے فوائد
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے متعدد مرتبہ خاص طور پر طلبہ کو لیسی تھین (سویابین )استعمال کرنے کی ہدایت فرمائی۔اس کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں۔
٭Lecithin ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جس کی ضرورت انسانی جسم کے ہر خلیہ (Cell) کوہوتی ہے۔
٭Membranes جو غذا اور مختلف کیمیائی مادوں کا خلیوں کے اندر آنا اور باہر جاناکنٹرول کرتی ہیں۔بنیادی طور پر Lecithin مادے کی بنی ہوتی ہے۔ جس سے اس کی اہمیت اور بھی واضح ہوجاتی ہے۔
٭وہ بیرونی جھلی جو انسانی دماغ کے گرد ہوتی ہے بنیادی طور پر اسی مادے کی بنی ہوتی ہے۔
٭اس کے علاوہ پٹھوں(Muscles)اوراعصابی خلیوں (Nerve Cells) میں بھی یہ مادہ کثرت سے پایاجاتا ہے۔
٭اگر لیسی تھین کو باقاعدگی سے استعمال کیاجائے تو ایک طرف انسانی خلیے تروتازہ رہتے ہیں اور دوسری طرف خاص طور پر دماغی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
٭لیسی تھین خاص طور پر شریانوں کی دیواروں کو سخت ہونے سے روکتی ہے۔
٭لیسی تھین مختلف قسم کے عوارض دل سے بھی بچاتی ہے
٭لیسی تھین کے استعمال سے دماغ کی کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے۔
(روزنامہ الفضل 7 فروری 2005ء صفحہ:12)