ہرا دھنیا
ہرا دھنیا دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی مشہور ترین بوٹی ہے ۔ اپنے منفرد ذائقے ،خوشنما رنگت اور تیز خوشبو کی بنا پر تقریباً ہر کھانے میں دھنیے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کھانے سجانے کے علاوہ یہ بوٹی صحت اور جلد کے حوالے سے بھی ان گنت فوائد رکھتی ہے ۔اگرچہ اس پودے کے تما م حصے کھانے کے لائق ہوتے ہیں لیکن پتوں اور بیج کا استعمال بہت زیادہ نمایاں ہے ۔
دھنیا ضروری معدنیات اور وٹامنز حاصل کرنے کا شاندار ذریعہ ہے ۔ فولاد سے بھر پور ہونے کی وجہ سے ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے اور اینیمیا یعنی خون کی کمی کا تدارک کرتا ہے ۔
دھنیے میں موجود میگنیشیم اعصابی نظام کو مناسب اور باقاعدہ طریقے سے فعال رکھتا ہے اور ہڈیوں کی طاقت بڑھاتا ہے ۔ دھنیے کا جوس وٹامن اے ،بی ،سی کے علاوہ فاسفورس، کیلشیم ، فائٹو نیو زیلکس اور فلیو و نائیڈ حاصل کرنے کا قدرتی اور موثر ذریعہ ہے ۔
(مرسلہ افشاں منور۔ ہالینڈ)
٭…٭…٭