متفرق مضامین

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے برکت بخشی

(مبارز نجیب وڑائچ)

22؍اکتوبر1885ء

حضرت منشی رستم علی صاحب ؓ کے نام خط

(امرتسر اور لدھیانہ کا ارادہ)

مکتوب نمبر 17 پوسٹ کارڈ

مکرمی اخویم ۔سلام علیک

پیر کے روز یہ عاجز امرتسر سے قریب دوپہر کے روانہ ہو کر لدھیانہ کی طرف جاوے گا ۔اگراسٹیشن جالندھر پر آپ کی ملاقات ممکن ہو تو عین مراد ہے۔

22اکتوبر1885ء

والسلام،خاکسار

غلام احمد عفی عنہ

(مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر 469مکتوب نمبر 17)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سفر لدھیانہ اور حضرت صوفی احمد جان صاحبؓ کی وفات

27دسمبر1885ء حضرت صوفی احمد جان ؒکی وفات پر آپؑ تعزیت کے لئے لدھیانہ تشریف لے گئے۔

تاریخ احمدیت جلد اول میں تحریر ہے کہ

’’حضرت صوفی احمد جان صاحب زیارتِ کعبہ اور حج بیت اللہ شریف کے برکات سے فیضیاب ہوکر وسط دسمبر1885ء میں لدھیانہ پہنچے اور یکا یک سخت بیمار ہو گئے ۔ چنانچہ ابھی تیرہ دن ہی واپسی پر گزرے تھے کہ 19ربیع الاول 1303ھ (بمطابق 27دسمبر1885ء ) کو پیغامِ اجل آگیا اور آپ لدھیانہ کے قبرستان گورغریباں میں دفن ہوئے۔ تھوڑا عرصہ بعد حضرت اقدس بنفسِ نفیس تعزیت کے لئے لدھیانہ تشریف لے گئے۔ آپ کے صاحبزادے حضرت پیر افتخار احمد صاحب کا بیان ہے کہ حضور نے اس موقعہ پر ’’تھوڑی دیر قیام فرمایا۔ والد صاحب مرحوم کی محبت، اخلاص اور دینی خدمت کا ذکر فرماتے رہے۔ پھر حضورؑ نے مع حاضرین دعا فرمائی۔‘‘

(تاریخ احمدیت مرتبہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب جلد اول صفحہ (265تا266)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button