امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 17؍ تا 23؍ اگست 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 21؍اگست بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابی حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔
نیز مکرم معراج احمد صاحب (شہید)ابن محمود احمد صاحب ڈبگری گارڈن ضلع پشاور،مکرم ادیب احمد ناصر مربی سلسلہ ابن محمد ناصر احمد ڈوگر صاحب عہدی پور ضلع نارووال اور مکرم حمید احمد شیخ صاحب ابن شیخ محمد حسین صاحب اسلام آباد پاکستان کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…مورخہ 22؍ اگست بروز ہفتہ: آج دوپہر ایک بجے کے قریب اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ ہالینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ حضورِ انور نے ان سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔
٭…مورخہ 23؍ اگست بروز اتوار : آج دوپہر ایک بجے کے قریب نومبائعات و طالبات لجنہ اماءاللہ ہالینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
٭…حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل 06؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔
٭… عزیزہ ثناءمحمود(واقفۂ نو) بنت مکرم علیم محمود صاحب (مربی سلسلہ گھانا) ہمراہ مکرم دانیال محمود احمد کاہلوں صاحب (مربی سلسلہ۔ایم ٹی اے) ابن مکرم منصور احمد کاہلوں صاحب (لندن)
٭…عزیزہ صدف وحید (واقفۂ نو) بنت مکرم شیخ عبدالوحید صاحب (لندن)ہمراہ مکرم عدنان حیدر صاحب (مربی سلسلہ۔ایم ٹی اے) ابن مکرم حبیب حیدر صاحب (فرانس)
٭…عزیزہ جاذبہ ملک (واقفۂ نو)بنت مکرم کاشف سجیل ملک صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم آصف بن اویس صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم اویس بن سعد صاحب (بیلجیم)
٭…عزیزہ عائشہ سطوت احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم (ملک) محمود احمد صاحب (کارکن الفضل انٹرنیشنل لندن) ہمراہ مکرم مصوّر احمد حیات صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم ظہیر احمد حیات صاحب (لندن)
٭…عزیزہ مِزنہ محمود اُپل بنت مکرم طارق محمود اُپل صاحب (لندن) ہمراہ مکرم سعد وجیہہ احمد (واقفِ نو) ابن مکرم فضل احمد طاہر صاحب (لندن)
٭… عزیزہ SIOBHAN MARIANNE MORIARTY بنت مکرم TIMOTHY MICHAEL MORIARTY (لندن) ہمراہ مکرم DAUD TAI SHAN CHOU ابن مکرم MOHAMMED OSMAN CHUNG JAI CHOU( کیمبرج، یوکے)
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا