ہیومینٹی فرسٹ فرنچ گیانا کی مساعی
فرنچ گیاناکےدارالحکومتCayenneکے ایک رہائشی علاقہ میں متعدد لوگوں کے گھروں کو آگ لگنے کی وجہ سے بہت مالی نقصان ہوا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے کسی کو بھی جانی یا جسمانی نقصان نہیں ہوا۔ الحمدللہ
خاکسار اپنے ساتھ Humanity First کے رضاکاران کو حادثہ کی جگہ پر لے گیا اور ان تمام فیملیز سے ملاقات کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
بہت سی ایسی فیملیز تھیں جن کا اس آگ میں سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا تھا۔ اس لیے ہم نے اسی دن ان سب فیمیلیز اور لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کا سامان لاکر دیا اور اسی طرح عورتوں اور بچوں کے لیے کپڑے جوتے وغیرہ کا انتظام کرکے ان تک پہنچایا۔
اس کے علاوہ ابھی بھی روزانہ 200 ضرورت مند لوگوں کے لیے کھانا بنا کر ان میں تقسیم کیا جارہا ہے، الحمد للہ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم اب تقریباً 6 ماہ سے اس خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ امید ہے کہ ہم اسی طرح روزانہ اس سال کے آخر تک 200لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے چلے جائیںگے۔
نیز Humanity First کے رضاکاران کی ایک ٹیم حکومت کے محکمہ صحت ARSکے ساتھ مل کر مختلف کاموں میں مدد کر رہی ہے جن میں سے ایک کورونا وئرس کے Test کرنا بھی ہے۔ الحمد للہ
(رپورٹ: محمد بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)