برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے برکت بخشی
26جنوری1886ء حضرت منشی رستم علی صاحبؓ کے نام خط
بروز جمعہ ہوشیار پور پہنچنے کی اطلاع (مکتوب نمبر 25)
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز بروز جمعہ بخیرو عافیت ہوشیار پور پہنچ گیا ہے اور طویلہ شیخ مہر علی صاحب میں فرو کش ہے۔ آپ بھی دعا کرتے رہیں کہ خدا وند کریم جلّ شانہٗ یہ سفر مبارک کرے۔ بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب بعد سلام، مضمون واحد ہے۔
26جنوری1886ء
والسلام
خاکسار
غلام احمدعفی عنہ
(مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر473مکتوب نمبر 25)
٭…٭…٭
28جنوری 1886ء حضرت منشی رستم علی صاحبؓ کے نام خط
بروز جمعہ ہوشیار پور پہنچنے کی اطلاع(مکتوب نمبر26)
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہٗ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز ہوشیار پور بخیریت پہنچ گیا ہے۔ یاد نہیں رہا، پہلے بھی اس جگہ آکر آپ کو اطلاع دی یا نہیں۔ اس لئے مکرر آپ کی خدمت میں لکھا گیا۔ آپ بھی دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سےجلد تر اس کام کو انجام تک پہنچاوے اور یہ عاجز شیخ مہر علی صاحب رئیس کے مکان پر اترا ہے اور اس پتہ سے خط پہنچ سکتا ہے۔ چوہدری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون پہنچے۔ باقی خیریت ہے۔
28؍جنوری1886ء
والسلام ۔خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
(مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر474مکتوب نمبر26)