متفرق شعراء
دل کو مرے چاہت میں تو منصور بنا دے
اے شمع فروزاں مجھے وہ نور ضیا دے
پروانے کو حسرت میں جو دیوانہ بنا دے
رندوں کی یہ محفل ہو یا بت خانہ سرا ہو
’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘
ہنستے ہوئے پی جائوں مئے عشق کا ہر جام
دل کو مرے الفت سے جو میخانہ بنا دے
اس گوہرِیکتا کی تمنا نہیں مجھ کو
جو دل کو تری یاد سے بیگانہ بنا دے
ہو جائوں گی قربان تری راہ میں مولا
دل کو مرے چاہت میں تو منصورؔ بنا دے
(درثمین احمد۔ جرمنی )