کانو، نائیجیریا میں پیس کانفرنس کا انعقاد
محض خدا تعالیٰ کے فضل اور حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں سے احمدیہ مسلم جماعت کانو، نائیجیریا کو مورخہ 10؍اکتوبر 2020ء کو پہلی پیس کانفرنس کروانے کی توفیق حاصل ہوئی۔ الحمد للہ
اس سلسلے میں مقامی جماعت کی مدد سے مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے اور لوگوں میں دعوت نامے بانٹے گئے۔ پروگرام میں Emirates کاؤنسل کے نمائندہ کے علاوہ state کی Islamic affairs کاؤنسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ دو ممبران اسمبلی، Ph.D ڈاکٹرز اور پروفیسرز بھی شامل ہوئے۔ علاوہ ازیں Christian Association Nigeria سے 22افراد پر مشتمل وفد بھی شامل ہوا۔ Federal Road Safetyکانمائندہ،Arabic and Islamic Institute کا ڈپٹی رجسٹرار اور Kano State Immigration Chief بھی شاملین میں موجود تھے۔ پروگرام میں امن کے موضوع پر چار مختلف تقاریر ہوئیں۔ امیر صاحب نائیجیریا کی نمائندگی محترم نیشنل سیکرٹری صاحب تبلیغ نے کی۔ کُل 185 افراد نے اس پیس کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ الحمد للہ تمام شاملین کو کتاب ‘‘Pathway to peace’’ تحفةً پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ ہال کے باہر قرآن کریم کے27زبانوںمیں تراجم کی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔ پیس کانفرنس کی کوریج کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات کے نمائندے بھی موجود تھے۔ پروگرام کے آخر میں سوال و جواب کی مجلس ہوئی۔ دعا کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ یہ پروگرام بابرکت فرمائے اور یہ جماعت کی ترقی کا موجب ہو۔ آمین
(رپورٹ:راجہ اطہر قدوس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)