عطیہ خون،Walewale زون ۔ گھانا
دنیا بھر میں پھیلی ہوئی جماعتِ احمدیہ اپنی بساط کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہے۔ خدمتِ خلق کا ایک ذریعہ خون کا عطیہ دینا ہےجس سے زندگیوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاتا ہے۔ گھانا کے شمال میں ایک زون ہے جو Walewale کہلاتا ہے۔ یہ گھانا کاپسماندہ علاقہ ہے جہاں کے دیہات میں کچی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں۔
اس زون میں پانچ سرکٹس(circuts) ہیں ۔مجلس خدام الاحمدیہ کے تحت یہاں خون کا عطیہ دینے کا پروگرام بنایا گیا۔ اس کے لیے انہوں نے تین ہفتے کے لیے دورے کر کے سرکٹس کی جماعتوں میں موجود خدام کو اس نیک کام کے لیے آمادہ کیا خصوصاً نومبائعین کو۔ اس کام کے لیے خدام کو اپنی جماعتوں سے سفر کر کے زونل ہیڈ کوارٹرز Walewale آنا تھا اور اس نیک کام میں شریک ہونا تھا۔
خدا کے فضل سے ان خدام کوWalewaleکے میونسپل ہسپتال میں اپنے خون کے عطیات دینے کی توفیق ملی۔ اس کارِ خیر سے قبل لیبارٹری کے انچارج مکرم عبدالرحیم صاحب نے اپنی مختصر تقریر میں خون دینے کے بارے میں لوگوں میں موجود بعض غلط فہمیوں کو دور کیا اور خون دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ خدا کے فضل سے 10 جماعتوں کے 32 خدام کو اپنے خون کے عطیات دینے کی توفیق ملی۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان خدام کی یہ نیک مساعی قبول فرمائے اور اس کے بڑے با ثمر نتائج نکالے۔ آمین
(رپورٹ:فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)