متفرق شعراء

نعت

تابشِ عشقِ محمدؐ ہے ملی جب سے مجھ کو

خوف آتا نہیں تاریکیٔ شب سے مجھ کو

لوگ مہتاب و کواکب سے کریں کسبِ ضیا

روشنی کی ہے طلب مہرِ عربؐ سے مجھ کو

میں خطاکار سہی پر ہوں ثناخوانِ  رسولؐ

لوگ کیوں دیکھتے ہیں چشمِ غضب سے مجھ کو

صبح دیدار کی مل جائے ضیاء بار کرن

ظلمتِ شب نے ہے گھیرا ہوا کب سے مجھ کو

حشر میں آپؐ کا ہی لطفِ شفاعت مانگوں

خلق پہچان تو لے حسنِ طلب سے مجھ کو

آپؐ کے در سے کہیں لَوٹ نہ جاؤں خالی

بھیک بھی مانگنا آتی نہیں ڈھب سے مجھ کو

گر ملے مدحتِ حسّانؓ کا پرتَو قدسیؔ

کوئی شکوہ نہ رہے دستِ طلب سے مجھ کو

(عبدالکریم قدسی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button