متفرق شعراء
ملک تیرے مکان تیرے ہیں
ملک تیرے ، مکان تیرے ہیں
یہ زمین آسمان تیرے ہیں
کوئی سورج جلا نہیں سکتا
سر پہ گر سائبان تیرے ہیں
خاک تا انتہائے ہفت افلاک
ہر قدم پر نشان تیرے ہیں
اس سے بڑھ کر غنی نہیں کوئی
جس کی جھولی میں دان تیرے ہیں
تیرے دم سے ہے قوت پرواز
بال و پر اور اڑان تیرے ہیں
خوش نصیبی پہ ناز کرتے ہیں
ہم جو زیر امان تیرے ہیں
حمد کے گیت ہیں عطا تیری
یہ زبان و بیان تیرے ہیں
ہم نے مانا کہ ہیں بہت کمزور
پھر بھی جیسے ہیں جان تیرے ہیں
(فرید احمد نوید)