ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت فضالہؓ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک شخص کو نماز میں دعا کرتے ہوئے سنا۔ نہ اُس نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا: اس نے جلد بازی سے کام لیا ہے اور صحیح طریق سے دعا نہیں کی۔ آپؐ نے اس شخص کو بلایا اور فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز میں دعا کرنے لگے تو پہلے اپنے ربّ کی حمد و ثنا کرے۔پھر نبیؐ پر درود بھیجے اس کے بعد حسبِ منشا دعا کرے۔
(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ باب الدعا)