’’کلونجی‘‘ کے حیرت انگیز فوائد
یہ عام مشہور سیاہ رنگ کے بیج ہیں۔ احادیث میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کلونجی کے استعمال کی بہت تعریف فرمائی ہے حتیٰ کہ اسے موت کے علاوہ ہر مرض کے لیے شفا فرمایا ہے۔ اس لیے اس کو جب بھی استعمال کریں کامل یقین، اعتماد، توجہ اور مستقل استعمال کریں۔
کچھ دن استعمال کرنے کے بعد بے یقین ہو کر چھوڑ دینا نہیں چاہیے بلکہ مرض کے خاتمے تک مستقل استعمال کرنا چاہیے۔
نوٹ : عمر کے مطابق کلونجی کی مقدار کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے۔
طریق استعمال:
کلونجی بالکل باریک پیس کر محفوظ کر لیں۔
1: مرگی کے دوران اگر اس نسوار نما کلونجی کو سنگھائیں گے تو مریض بہت جلد ہوش میں آجائے گا۔
2: دائمی نزلہ، زکام، ناک کا مستقل بند رہنا ایسے تمام امراض کے لیے کلونجی کی نسوار اگر دِن میں تین چار مرتبہ استعمال کی جائے تو بہت فائدہ مند ہے۔
3: اگر پیشاب بند ہو تو کلونجی وقفہ وقفہ سے آدھ چمچ (چمچ ہمیشہ چائے والا استعمال ہو) استعمال کروائیں۔ اسی طرح اگر خواتین میں حیض کی بندش ہو اور ماہواری کی جملہ خرابیوں کے لیے جس میں نلوں کا درد، کمر کا درد، پٹھوں کا درد، بدن کا ٹوٹنا، جی متلانا، اور ٹانگوں کا کھچاؤ وغیرہ شامل ہیں ان میں کلونجی مفید تر ہے۔
4: لمبی لمبی ڈکاریں، بد ہضمی کا کھایا پیا منہ کو آنا، گیس، تبخیر، دائمی قبض وغیرہ کے لیے کلونجی کا استعمال اتنا ہی مفید ہے۔
ایک صاحب بہت سگریٹ پینے، چائے پینے اور سارا دن کرسی پر بیٹھنے کی وجہ سے مجموعہ امراض بن گئے لیکن جب سے انہوں نے کلونجی کا استعمال شروع کیا تو آہستہ آہستہ تمام امراض سے چھٹکارا پا لیا۔
5: برٹش ریسرچ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ابتدا میں 200 شوگر کے مریضوں کا علاج کلونجی کے ذریعہ کیا ان کا رزلٹ حیرت انگیز طور پر مثبت رہا اور کلونجی کے استعمال سے شوگر آہستہ آہستہ کنٹرول ہونا شروع ہو گئی۔
6: کلونجی کےایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام کا استعمال شوگر، دل کے امراض، معدہ کے امراض اور اعصابی امراض میں مفید ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر موذی بیماری اور تکلیفوں سے بچائے رکھے آمین۔
(باسط شیخ۔ نو ایزن برگ، جرمنی )