انگلستان بھر میں جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ کی محافل و مجالس کا بابرکت (آن لائن) انعقاد
یہ1927ءکی بات ہےکہ ایک بدبخت ہندو راجپال نے ہمارے پیارے آقا محسن انسانیتؐ کی ذات اقدس کے خلاف ایک گستاخانہ کتاب شائع کی جس میں آپﷺ کی ذات اقدس کے بارے میں بہت گندا دہنی کی گئی تھی۔نتیجہ یہ نکلا کہ پورا عالمِ اسلام اپنے آقا و مولیٰﷺ کی گستاخی پر بے چین ہو گیا۔اس بے چینی کااظہار مسلمانوں کے ہر طبقے کی جانب سے اپنی اپنی سوچ اورفکر کے مطابق کیا گیا۔بعد ازاں ایسا بھی ہوا کہ ایک شخص نے راجپال کو قتل کردیا۔
اس نازک موقع پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے سیرت النبیﷺکے موضوع پر جلسے منعقد کرنے کا ارشاد فرمایا۔جس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کے زیرِانتظام ہندوستان بھر میں درود وسلام کی محافل سجائی گئیں۔ ان اجلاسات میں احمدیوں، غیر احمدیوں حتیٰ کہ غیر مسلموں نے بھی تقاریر کیں جن میں آپﷺ کی سیرت طیبہ ،اخلاق حسنہ اور آپ کی حسین تعلیم کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔
بعد ازاں یہ انقلاب آفریں تحریک جماعت احمدیہ کے سالانہ پروگرامز کا ایک اہم جزو بن گئی جس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ دنیا بھر میں حسبِ حالات سیرت النبیﷺکے اجلاسات منعقد کرتی ہے۔ ان جلسوں، اجلاسوں میں حضرت نبی کریمﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال کر اپنی زندگیوں کو ان کے مطابق ڈھالنے کا عہد کیا جاتا ہے۔جماعت احمدیہ انگلستان کو بھی ملک بھر میں ہرسال باقاعدگی کے ساتھ جلسہ ہائے سیرت النبیﷺمنعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔جن میں اللہ کے فضل سے علمائے کرام اپنی علمی تقریروں سے محسنِ انسانیتﷺ کے اخلاق عالیہ پر روشنی ڈالتے ہیں۔
امسال دنیا میں پھیلی ہوئی وبا کے پیش نظر مساجد میں جلسے منعقد نہیں ہو سکے البتہ آن لائن پلیٹ فارمز(یو ٹیوب، زوم، اور ٹیمز) پر یہ جلسے منعقد کیے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان پروگراموں سے فائدہ اٹھایا۔ امسال مقامی اور ریجنل سطح پر منعقد کیے جانے والے جلسوں میں تیس ہزار سے زائد افراد نے آن لائن شمولیت اختیار کی۔ جن مبلغین کرام نے ان جلسوں میں سیرت النبیؐ کے مختلف موضوعات پر تقاریر کرنے کی سعادت حاصل کی ان کے اسماء درج ذیل ہیں:
مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن)، مکرم عبدالغفار احمد صاحب، مکرم طاہر سیلبی صاحب، مکرم عمار احمد صاحب، مکرم مبارک بسرا صاحب، مکرم حسن سیلبی صاحب، مکرم صباحت کریم صاحب، مکرم رواح الدین عارف صاحب، مکرم قریشی داؤد احمد صاحب، مکرم انیق الرحمٰن صاحب، مکرم صلاح الدین میر صاحب، مکرم فخر آفتاب صاحب، مکرم ہمایوں جہانگیر صاحب، مکرم عمران خالد صاحب، مکرم نسیم احمد باجوہ صاحب، مکرم فیض احمد زاہد صاحب، مکرم شابل منیر صاحب، مکرم ربیب مرزا صاحب، مکرم مجیب مرزا صاحب، مکرم ہمایوں حنیف اوپل صاحب، مکرم شاہ زیب اطہر صاحب، مکرم شیخ شرجیل احمد صاحب، مکرم عثمان شہزاد بٹ صاحب، مکرم قاصد معین احمد صاحب، مکرم زوار بٹ صاحب، مکرم محمد احمد خورشید صاحب، مکرم سفیر زرتشت خان صاحب، مکرم غلام احمد خادم صاحب، مکرم طاہر احمد خالد صاحب، مکرم رضا احمد صاحب، مکرم منصور چٹھہ صاحب، مکرم زرتشت لطیف صاحب۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مقرّرین حضرات کو جزائے خیر سے نوازے نیز ہم سب کو نبی اکرمﷺ کی پاکیزہ سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
(نوٹ: ان جلسہ ہائے سیرت النبیؐ میں سے اکثر یوٹیوب پر ریکارڈڈ صورت میں موجود ہیں)
(رپورٹ: محمد احمد خورشید۔ مربی سلسلہ مانچسٹر یوکے)