ہڈرز فیلڈ یوکے میں بین المذاہب ویبینار کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ ہڈرز فیلڈ کو community cohesion and resilience in the face of COVID-19 آن لائن بین المذاہب ویبینار کرنے کی توفیق ملی۔الحمد للہ۔یو ٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک سے بیک وقت نشر کیے گئے اس ویبینار کے آغاز میں میزبانی کرتے ہوئے خاکسار نے معزز مقررین کا تعارف کروایا جن میںدرج ذیل شامل ہیں:
Mr. Anderson Lord, Lieutenant of West Yorkshire, Mr. Inderpal Randhawa, Sikh Leader, Mr. Richard James, Cllr Dr. Bill Armer, Mr. Mirza Amjad Hussain, Lord Timothy Kirkhope, Imam Ibrahim Noonan, Missionary Ahmadiyya Community
مقررین بہترین رنگ میں موضوع کو زیر بحث لائے اور سیرحاصل گفتگو کی۔ مکرم ابراہیم نونن صاحب نے جماعتی نمائندگی میں بہت عمدہ پیرائے میں تقریر کی۔پروگرام کے اختتام سے قبل سوال وجواب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔پروگرام کے آخر میں مکرم منیر احمد گھمن صاحب نے شاملین کا شکریہ ادا کیا اور امام ابراہیم نونن صاحب نے دعا کروائی۔
خدا تعالیٰ کے فضل سے سامعین کی جانب سے پروگرام کو سراہا گیا اور بہت اچھی آراء بھجوائی گئیں۔اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے انعقاد کو ہر لحاظ سے مبارک فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: فتح الحق، ہڈرزفیلڈیوکے)