سیرالیون کے لُنسر اور روکوپور ریجن میں تقاریب آمین
ماہ جنوری میں سیرالیون کے دو ریجنز لُنسر اور روکوپور کی سات جماعتوں میں تکمیل قرآن کی پانچ تقاریب آمین کا انعقاد ہوا۔ الحمدللہ۔ ان تقاریب کی مختصر رپورٹ قارئین کے لیے پیشِ خدمت ہے۔
Jhones Streetجماعت، لُنسر ریجن
16؍جنوری کو لنسر ریجن کی جماعت جونز سٹریٹ میں تقریب آمین کی صدارت مکرم طاہر احمد فرخ صاحب مبلغ مکینی ریجن نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا جس کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔ صدرِ مجلس نے قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔
کل 18 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔
اس بابرکت تقریب میں چیفڈم امام کے نمائندہ، متعدد غیرازجماعت اماموں سمیت نو جماعتوں کی نمائندگی ہوئی اور دو صد سے زائد افراد اس تقریب میں شامل ہوئے۔ دعا کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
Foredugu جماعت۔ لُنسر ریجن
16؍جنوری کو ہی بعد نمازِ عصر ایک اور تقریب آمین Foredugu جماعت میں منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز مکرم طاہر احمد فرخ صاحب مبلغ مکینی ریجن کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مہمانوں کے تعارف کے بعد قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم سنا گیا اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
کل 11 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔
اس بابرکت تقریب میں ایک سیکشن چیف، ایک کونسلر، چیفڈم امام کے نمائندہ، آٹھ اماموں سمیت دو صد سے زائد افراد نے شرکت کی۔
Eye Street اور Kabia Street جماعت، لُنسر ریجن
17 ؍ جنوری کو تقریب آمین کا باقاعدہ آغاز مکرم مولانا سعیدالرحمٰن صاحب امیرو مشنری انچارج سیرالیون کی صدارت میں ہوا۔ تلاوتِ قرآن کریم اور مہمانوں کے تعارف کے بعد مکرم امیرصاحب نے قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔ آپ نے حاضرین سے اپنی تقریر میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت کے بارہ میں لوگوں کو بتایا اور امام مہدی ومسیح موعودؑ کی آمد اور آپؑ کے مقام و مرتبہ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
کل 25 بچوں، بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔
اس بابرکت تقریب میں چیفڈم سپیکر، ایک ممبر آف پارلیمنٹ، ایک پرنسپل، دو ہیڈ ٹیچرز سمیت چار صد سے زائد افراد نے شرکت کی۔
قابل ذکر واقعہ: Eye Clinicجماعت کے ایک نومبائع ہیں جنہوں نے دو سال قبل بیعت کی تھی۔ بیعت کے بعد ان کو غیر احمدی مولویوں نے جماعت کے بارے میں ورغلانا شروع کیا کہ احمدی تو مسلمان نہیں ہیں بلکہ عیسائی ہیں۔ ان کے ورغلانے پر یہ دوست جماعت سے دور ہوگئے تھے اور مسجد کے لیے جو جگہ دینے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا اس سے بھی انکار کردیا۔ لیکن بعد میں ریجنل مبلغ رانا بابر شہزاد صاحب کے سمجھانے پر دوبارہ سے جماعت میں فعال طور پر شامل ہوگئے۔ اور اب اس علاقہ میں جماعت کی دو مساجد بن گئی ہیں اور ایک مسجد میں معلم صاحب کے قرآن پڑھانے پر دس لوگوں نے قرآن کریم کا دور مکمل کیا ہے۔ جن میں ایک ناصر اور چار خدام بھی شامل ہیں۔
Tombowallahجماعت۔ روکوپور ریجن
مورخہ23؍جنوری کو ٹومبووالا جماعت میں تقریب آمین کا باقاعدہ آغاز مکرم امیر صاحب کی صدارت میں ہوا۔
امیر صاحب نے قرآن کریم کا دور مکمل کرنے والوں سے قرآن کریم سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔ اس بابرکت تقریب میں ایک پیراماؤنٹ چیف، ایک کونسلر، ایک سیکشن چیف، چیف امام سمیت کل 372 افراد نے شمولیت اختیارکی۔ پروگرام کے اختتام پر دعا ہوئی اور حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
مکرم امیرصاحب نے حاضرین سے اپنی تقریر میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت کے بارہ میں لوگوں کو بتایا۔ کل 12 بچوں اور بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔
روکوپور ٹاؤن، روکوپور ریجن
24؍جنوری کو روکوپور ٹاؤن جماعت میں تقریب آمین کا باقاعدہ آغاز امیر صاحب کی صدارت میں ہوا۔ امیر صاحب نے قرآن کریم کادور مکمل کرنے والوں سے قرآن سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔
اس بابرکت تقریب میں ڈپٹی چیف امام، چھ غیر از جمات امام، پرنسپل اور ٹیچرز سمیت کل 168 افراد نے شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کے اختتام پر دعا ہوئی اور حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ کل 26 بچوں، بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔
مکرم امیر صاحب نے حاضرین سے اپنی تقریر میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت کے بارہ میں لوگوں کو بتایا اور امام مہدی ومسیح موعودؑ کی آمد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔
Kambia Town جماعت، روکوپور
اسی روز کیمبیا ٹاؤن جماعت میں تقریب کا باقاعدہ آغاز مکرم امیر صاحب کی صدارت میں ہوا۔ امیر صاحب نے قرآن کریم کادور مکمل کرنے والوں سے قرآن سنا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔ کل 9 بچوں، بچیوں اور بڑوں کو قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔
اس بابرکت تقریب میں دو پیراماؤنٹ چیف، ڈسٹرکٹ چیف امام، ڈپٹی ڈائریکٹر MBSSC، ڈائریکٹر آف TSC، چیئرمین کیمبیا ڈسٹرکٹ سمیت کل 295 افراد نے شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کے اختتام پر دعا ہوئی اور حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
مکرم امیرصاحب نے حاضرین سے اپنی تقریر میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت کے بارہ میں لوگوں کو بتایا۔ روکوپور کی تقاریب آمین میں بچوں اور بچیوں نے کورس میں بآواز بلند نماز باترجمہ، دعائیں، احادیث اور اطفال و ناصرات کا عہد پڑھ کر سنایا۔
(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭