یورپ (رپورٹس)
ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کے تحت شمالی مقدونیہ میں خوراک کے پیکٹس کی تقسیم
گزشتہ کئی سالوں سے شمالی مقدونیہ میں ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی طرف سے انسانیت کی خدمت کے کئی پروگرام ہورہے ہیں جن میں مہاجرین کی مدد، میڈیکل کیمپس، غرباء میں خوراک کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔
مورخہ 14؍جنوری 2021ء کو Pehcevo شہر میں غرباء میں خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ ان لوگوں میں سے کئی کورونا وائرس کی وجہ سے کام سے محروم ہوگئے ہیں اور انہیں مدد درکار ہے۔
چنانچہ چھ افراد جماعت نے گھر گھر جاکر خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے۔ 150 افراد کے لیے راشن پیک مہیا کیے گئے۔ کئی افراد نے جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا اور ہیومینٹی فرسٹ کی تعریف کی۔ لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہیومینٹی فرسٹ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتا ہے اور کورونا کے دوران بھی یہ مدد جاری ہے۔الحمد للہ علیٰ ذٰلک
(رپورٹ وسیم احمد سروعہ۔ مبلغ سلسلہ شمالی مقدونیہ)
٭…٭…٭