ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے کچھ صحابہؓ نے ترکِ دنیا کا عہد کیا۔ کسی نے کہا میں شادی نہیں کروں گا۔ کسی نے کہا میں مسلسل نماز پڑھتا رہوں گا اور سونا چھوڑ دوں گا۔ کسی نے کہا میں روزے رکھتا چلا جاؤں گا، افطار نہیں کروں گا۔ جب یہ خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو ملی تو آپؐ نے فرمایا: یہ کیسے لوگ ہیں جو اس اس طرح کہتے ہیں ! میں تو روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور میں نے شادیاں بھی کی ہیں۔ پس جو شخص میری سنت سے منہ موڑتا ہے وہ میرا نہیں ہے یعنی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
(بخاری کتاب النکاح باب ترغیب فی النکاح)