ارجنٹائن کے شہر Buenos Aires کے ایک غریب محلہ میں بچوں کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ کا اہتمام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 2؍جنوری کو جماعت احمدیہ ارجنٹائن کو Buenos Aires کے ایک غریب محلہ میں بچوں کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے کی توفیق ملی۔ اس ٹورنامنٹ میں 40 بچوں نے شرکت کی جس میں winning trophies کے علاوہ ہر بچہ کو حوصلہ افزائی کے طور پر بھی ایک میڈل دیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ کا نام ’دوستی کے لیے کھیل‘ رکھا کیا گیا جس کا بنیادی مقصد بچوں میں باہمی دوستی اور بھائی چارہ کو بڑھانا تھا۔
بچوں نے اور ان کے والدین نے بھی بڑی خوشی اور شوق سے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
یہ ٹورنامنٹ Buenos Aires کے ایک غریب محلہ میں منعقد کیا گیا جہاں جماعت ہر ماہ ایک مرتبہ 100سے زائد ضرورت مند بچوں کے لیے مفت کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ جماعت کو آئندہ بھی اس قسم کے ٹورنامنٹس منعقد کرنے کی توفیق دے تاکہ اس ذریعہ سے بچوں کی جسمانی اور اخلاقی بہتری کے سامان مہیا کیے جاسکیں۔ان شاءاللہ
(رپورٹ: مروان سرور گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭